ایک وضعدار، جدید اور لازمان گھر

Hamna – Homify Hamna – Homify
Elegant Modern and Timeless, Andrea Schumacher Interiors Andrea Schumacher Interiors クラシックデザインの ダイニング
Loading admin actions …

ایک مکان کو گھربنانے کے لیۓ بس تھوڑی سی تخلیقی صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جدید گھر جو فعال ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہو، ہم میں سے بہت سوں کا خواب ہے۔ اور آج کا سفر آپ کو اپنے لیے جدید طرز زندگی کے اصولوں کے مطابق بنا گھر تخلیق کرنے کی بہت سی تجاویز دے گا۔ 

آج کے ہومی فائی کے اس مضمون میں ہم آپ کا تعارف ایک ایسے گھر سے کروائیں گے جو اپنی چھوٹی چھوٹی تفصیلات اور اطالوی طرز آرائش کی وجہ سے تمام گھروں میں منفرد نظر آتا ہے۔ اس گھر کو تیار کرنے والے ماہرین نے اس کے فرنیچر سے لے کر رنگ اور انداز ہر چیز پر توجہ دی ہے۔ اس کی وجہ سے یہ گھر اپنے ارد گرد کے علاقے میں بہت مشہور ہے۔

اس طرح کا انداز ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو بہت ہی منفرد ذوق رکھتے ہوں۔ کیونکہ اس گھر میں جدت کو پرانے انداز سے اس خوبصورتی کے ساتھ ملایا گیا ہے کہ یہ آپکو الگ ہی زمانوں کی سیر کراۓ گا۔
چلیں پھر دیکھتے ہیں اس گھر میں ایسا کیا ہے جو سب کو اتنا پسندآتا ہے۔

دیوان خانے میں نیلا رنگ

سفید اور گہرے خاکی رنگ کے ساتھ نیلے رنگ کے استعمال سے بنا یہ دیوان خانہ بہت ہی جدید اور دلکش انداز پیش کر رہا ہے۔ سفید صوفے پر رکھے نیلے کشن اور دیوار پر لٹکی نیلی تصاویر الگ ہی خوبصورتی پیش کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ نیلے رنگ کے صوفے بھی اس جگہ ایک بہت دلکش اضافہ ہے۔

اب آپ دیکھیں اور کدھر کدھر نیلا رنگ اپنی بہار دکھا رہا ہے۔

باورچی خانہ

ادھر بھی سفید اور نیلے رنگ کو بہت خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے۔ کشادگی سے بھرا یہ باورچی خانہ بہت ہی جدید تاثر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ سفید اور نیلے رنگ کے ساتھ لکڑی کا فرش الگ شان دکھا رہا ہے۔ 

آپ ماہرین کی چھوٹی چھوٹی تفصیلات پر غور کرنے کی صلاحیت کو جانچنا چاہتے ہیں تو کاؤنٹر پر رکھے نیلے رنگ کے پھولوں کو دیکھ لیں۔

منفرد کھانے کا کمرہ

اس جگہ نیلے رنگ کا بہت ہی ہلکا استعمال کیا گیا ہے جو کہ اس دلکش اور ونٹیج انداز رکھنے والی میز کے نیچے بچھے غالیچے کے طور پر موجود ہے۔ اس جگہ کو ریوایتی کھانے کا کمرہ بنانے کے بجاۓ اس میں بہت منفرد طریقے سے آرامدہ اور پرسکون ماحول کونے میں موجود چوٹی میزوں اور کرسی کے ذریعے سے لایا گیا ہے۔

ادھر کی سب سے زبردست بات ادھر رکھی مختلف انداز کی کرسیاں ہیں۔

چھوٹی چھوٹی تفصیلات

ہم نے آپ کو پہلے بھی کہا تھا کہ ہمارے ماہرین چھوٹی چھوٹی تفصیلات پر بھی بہت غور کرتے ہیں۔ اس جات کا اندازہ آپ کو اس تصویر کو دیکھ کر بہت اچھی طرح سے ہو رہا ہو گا۔

شاندار خوابگاہ

باقی پورے گھر کی طرح خوابگاہ میں بھی نیلے رنگ کی تھیم کو بہت ہی زیادہ خوبصورتی سے استعمال کیا گیا ہے۔ اب چاہے وہ بستر کا ہیڈ بورڈ یا اسٹرکچر ہو یا بستر پر پڑی چادر۔۔۔ اس کمرے کا ہر ہر انداز بےحد شاندار ہے۔ 

اس کمرے کی شیشے کی دیوار سے نظر آتا منظر تو دیکھیں۔۔۔ کتنا پرسکون ماحول ہے نا!

غسل خانہ

اب اس غسل خانے کے بارے میں ہم کیا کہیں۔ اس کی خوبصورت نیلے رنگ کی مخملی تاثر رکھتی یہ زبردست دیوار ہر دیکھنے والے کا دل لوٹ لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اور ذرا سوچیں کہ کھڑکی سے نظر آتے اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہوتے باتھ ٹب میں بیٹھ کر آرامدہ باتھ لینا کتنا زبردست ہو گا۔ 

تین بیڈروم، ٹی وی لاؤنج اور باورچی خانے کے ساتھ شاندار اپارٹمنٹ.

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事