عمارت کو سہارا دینے والی دیواروں کو کیسے پہچانا جائے؟

M Usman M Usman
La rehabilitación de un pequeño loft con terraza en el Cabañal, amBau Gestion y Proyectos amBau Gestion y Proyectos モダンな 家
Loading admin actions …

کسی مکان کی سیٹنگ کو تبدیل کرتے ہوئے ہم اس کے اندر موجود چیزیں جیسے دیواروں کی بھی جگہ کو تبدیل یا ختم کرتے ہیں، اس دوران اس بات کا  دھیان ضروری ہے کہ جس دیوار کو ہٹانا چاہتے ہیں وہ صرف جگہ کو تقسیم(Partition) کرنے والی ہے یا پھر چھت کو سہارا دینے والی اصل دیوار ہے۔ اگر آپ کا گھر کسی پرانی بلڈنگ میں یا پھر وہ کسی دور دراز دیہاتی علاقے میں ہے تو اس بات کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔

کچھ تعمیراتی شُد بُد کے ساتھ سہارا دینے والی دیواروں کو پہچاننا جا سکتا ہے، یہ دیوار عمارت یا مکان کے دوسرے عناصر جیسے گارڈر، بیم، چھت کو سہارا دیتے ہوئے کھڑی ہوتی ہے۔ 

بد قسمتی سے بہت دفعہ عمارت یا مکانات اس وجہ سے گر جاتے ہیں کہ ان کی دیواروں میں تبدیلی کرتے ہوئے سہارا دینے والی دیوار کو بھی گرا دیا جاتا ہے، اس کام کیلئے متعلقہ ماہرین سے مدد لینا ضروری ہے۔ خوش قسمتی سے ان معلومات سے آگاہی اور اچھے ماہرین کی وجہ سے یہ ان واقعات میں بڑی کمی آئی ہے۔ اس لئے کسی بھی بلڈنگ کے ان حصوں پر کام کرنے سے پہلے کسی اچھے ماہر سے مشورہ ضروری ہے۔ 

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ عمارت میں کونسی دیوار سہارا دے رہی ہے اور کونسی صرف جگہ کو تقسیم کرنے کی غرض سے بنائی گئی ہے تو یہ مضمون پڑھیے:

1۔ جگہ

سامنے والی دیوار کو جانچنے کا بہترین طریقہ اس کی جگہ ہے، عام طور پر اگواڑہ والی دیوار گھر کو سہارا دیئے ہوتی ہے۔ اگر آپ نے مشاہدہ کیا ہو تو یہ دیواریں گرمی سے بچاؤ کا موثر ذریعہ ہوتی ہیں۔ یہاں سے فاصلے اور بیموں کی سمت دیکھ کر ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کونسی دیوار صرف جگہ کو تقسیم کرنے کے کام آرہی ہے۔ 

2۔ پچھلی دیوار بھی سہارے والی دیوار میں شمار ہوتی ہے

3۔ بڑی عمارت میں سہارہ دینے والی دیوار

کسی بڑی عمارت مییں جس کی کئی منزلیں ہوں اس میں سہارہ دینے والی دیوار کو پوزیشن کے ذریعے جانچنا بہت آسان ہے۔ کونسی دیوار اس عمارت کے ڈھانچے کا حصہ ہے نیچے سے اوپر دیکھنا شروع کریں، اس قسم کی عمارات میں سہارہ دینے والی دیواریں پتلی ہوتی ہیں اور کچھ منزلیں اوپر جا کر کئی دیواریں غائب بھی ہو جاتی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ عمارت کے نیچے سے دیکھنا شروع کیا جائے کیونکہ عمارت کی پائیداری کیلئے نچلی دیواروں کو نہیں چھیڑا جاتا۔

4۔ لکڑی کے بالوں کی سمت

جس دیوار پر بالے رکھے ہوں وہ لازماً سہارا دینے والی دیوار ہو گی۔

5۔ دیوار کی موٹائی

دیوار کی موٹائی دیکھ کر ہم باآسانی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دیوار کس قسم کی ہے۔ سہارے دینے والی دیوار کی موٹائی کا انحصار عمارت کی قسم اور اس میں استعمال ہونے والے سامان پر ہے۔ کنکریٹ، سیمنٹ کے بلاک، اینٹیں اور مٹی کے بلاکس ایسے عناصر ہیں جو بڑی عمارتوں کی سہارا دینے والی دیواروں میں استعمال ہوتے ہیں۔ ان تمام اقسام کی دیواروں کی موٹائی جدید طرز کی جگہ تقسیم کرنے والی دیواروں سے زیادہ ہوتی ہے جنہیں عام طور پر اینٹوں یا پلاسٹر بورڈ سے بنایا جاتا ہے اور موٹائی دس سینٹی میٹر رکھی جاتی ہے۔

6۔ ایسی دیواریں صرف جگہ کی تقسیم کے کام آتی ہیں

7۔ اینٹوں کی دیواریں

جب کوئی دیوار اینٹوں سے بنی ہو تو اس کو پہچاننا اور بھی مشکل ہے کہ یہ سہارا دینے والی ہے یا جگہ تقسیم کرنے والی کیونکہ ہم بتا چکے ہیں کہ دونوں اقسام میں اینٹوں کا استعمال عام ہے، تاہم سہارہ دینے والی دیوار دوسری دیوار کی نسبت زیادہ موٹائی کی حامل ہوتی ہے۔ اینٹوں کی سمت اور جگہ کو دیکھ کر بھی تعین کیا جا سکتا ہے جیسا کہ اس تصویر میں راہداری دکھائی گئی ہے۔

8۔ ابھری ہوئی اینٹوں کی دیواریں

9۔ بالے اور تھم

اس قسم کی عمارات میں صرف دیواروں سے سہارے کا کام نہیں لیا جاتا بلکہ تھم اور بالے(افقی سطح میں) بھی عمارت کو سہارا دینے کے کام آتے ہیں۔ عمارت کے ڈھانچے کو سہارا دینے کے علاوہ یہ روشنی میں بھی رکاوٹ نہیں بنتے۔ ان چیزوں کو مختلف طرح سے بنایا جا سکتا ہے جیسے ٹھوس لکڑی۔

10۔ ڈھانچے میں تبدیلیاں

پرانی اور بھدے طریقے سے بنائی گئی عمارتوں میں تھم اور بالے ڈھانچے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان عمارتوں میں یہ چیزیں بنیادی ڈھانچے کا حصہ نہیں ہوتیں مگر بعد میں تزئین و آرائش کے بعد یہ بھی عمارت کو سہارے کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔ 

یہ سب بتانے کا مقصد یہ ہے کہ پرانی عمارتوں میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ماہرین تعمیرات کا ساتھ ضروری ہے: بنیادی ڈھانچہ کا حصہ نہ ہونے کے باوجود یہ بالے اور تھم آپ کی عمارت میں دراڑیں ڈالتے ہوئے اسے کمزور کر سکتے ہیں۔

11۔ جدید دور میں اگر آپ کے پاس عمارت کا نقشہ محفوظ ہے تو سہارے والی دیوار کو پہچاننا اور بھی آسان ہے

12۔ سہارا دینے والی دیواروں کے ساتھ گھر میں تبدیلیاں

جب ہم پرانی عمارتوں میں تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں تو ایک ماہر تعمیرات ہی بتا سکتا ہے کہ کونسی دیوار کو قائم رکھنا ضروری ہے۔ اگر سہارا دینے والی دیواروں کی تبدیلی ناگزیر ہو تو عمارت کی حفاظت اور پائیداری کیلئے حل تلاش کرنا بھی ماہر تعمیرات کا کام ہے۔ 

اس دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں، ایک نہ سہی دوسرے طریقے سے: ہم سہارے دینے والی دیوارں کو مختلف ڈھانچوں سے بدل سکتے ہیں، اس کا ایک حل یہ بھی ہے۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事