مرکزی داخلہ گاہ کے لیے 25 بہترین لکڑی کے دروازے

Hamna – Homify Hamna – Homify
CASA JT, Ancona + Ancona Arquitectos Ancona + Ancona Arquitectos トロピカルな 窓&ドア
Loading admin actions …

ہر گھر کا مالک جس چیز کا انتخاب کرتے ہوۓ سوچ بچار کرتا ہے وہ ہے مرکزی داخلہ گاہ کے لیے دروازے کا انتخاب۔ پورے گھر کے تاثر کو مکمل کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے گھر کے مطابق ایک خوبصورت دروازے کا انتخاب کریں، اور یہ بات مختلف انداز کے دروازوں کو دیکھنے کے بعد ہی ممکن ہے۔ 

آپ کے اس انتخاب میں آپ کی مدد کرنے کے لیے ہم آج آپ کے لیے لائیں ہیں 25 بہترین اور خوبصورت لکڑی کے دروازوں کی تصاویر۔ امید ہے اس سے آپ کے انتخاب میں آسانی ہو گی۔

1- چوڑا لکڑی کا دروازہ

آج کل کے مشہور اور معروف انداز میں چوڑا لکڑی کا دروازہ بھی شامل ہے۔ دروازے کے ساتھ لگا ہوا شیشے کا پینل اسے اور شاندار انداز دے رہا ہے۔

2۔ قدرتی لکڑی کا دروازہ

قدرتی لکڑی سے بنا دروازہ بھی آپ کے گھر کو بہت دلکش انداز دیتا ہے۔ اور اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ ہر رنگ کے ساتھ اچھا لگتا ہے۔

3۔ گہرے رنگ کا دروازہ

گہرے رنگ کا دروازہ آپ کے عام سے گھر کو بھی خاص بنا دے گا۔ اس طرح کے دروازے ہلکے رنگوں والی دیوار کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں۔

4۔ لکڑی اور گہرے شیشے

لکڑی اور شیشے کو ملا کر بنا دروازہ ہمیشہ بہت خوبصورت اور منفرد لگتا ہے۔ گہرے رنگ کے شیشے اس کے حسن کو دوبالہ کر رہے ہیں۔

5۔ ڈیزائنر لکڑی کے دروازے

اگر آپ اپنے لیے منفرد انداز کا دروازہ بنانا چاہتے ہیں تو اس طرح کا دروازہ آپ کے لیے بہت بہترین ثابت ہو گا۔

6۔ شوخ رنگ کا دروازہ

اپنے دروازے کو ابھارنے کے لیے ایک اور طریقہ ہے دروازے کو شوخ رنگ کرنا۔ اس طرح ہر دفعہ رنگ بدلنے سے آپ کا دروازہ الگ انداز دے گا۔

7۔ سیدھے تختوں کے جڑاؤ سے بنا دروازہ

لکڑی کے تختوں کو آپس میں جوڑ کر آپ بھی با آسانی ایسا دروازہ بنا سکتے ہیں۔ اور اس طرح کا دروازہ بہت پائیدار بھی ہوتا ہے۔

8۔ایمبوس انداز کا دروازہ

اس طرح کے دروازے با آسانی مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور ان میں بہت سے مختلف انداز بھی موجود ہیں۔

9۔ تین چوتھائی پینل والا دروازہ

وہ لوگ جو منفرد انداز پسند کرتے ہیں، یہ تین چوتھائی پینل والا دروازہ ان کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو گا۔ ان میں سے ایک پینل پکا جڑا ہوتا ہے اور دوسرا آگے پیچھے جھولتا ہے۔

10۔ لکڑی کا جدید دروازہ

اگر آپ اپنی مرکزی داخلہ گاہ میں جدید انداز لانا چاہتے ہیں تو اس طرح کا دروازہ آپ کے لیے بہترین ثابت ہو گا۔ اس کے ساتھ آپ اپنی مرضی سے شیشے کے پینل کا کہیں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔

11۔ سفید لکڑی کا دروازہ

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دروازہ کسی طرح کی بھی آرائش کے ساتھ اچھا لگے تو سفید رنگ کی لکڑی سے بنا دروازہ آپ کے لیے بہترین ہے۔

12۔ شیشے اور لکڑی کا پینل

شیشے اور لکڑی کے ایک جتنی چوڑائی والے پینل ساتھ ساتھ لگانے سے ایک نہایت خوبصورت دروازہ بن سکتا ہے۔

13۔ پرانا انداز

داخلی دروازے کو قدیم انداز دینے کا سب سے اچھا اور آسان طریقہ ہے لکڑی کی سیدھی پٹیاں لگانا۔ برابر فاصلے پر لگائی گئی لکڑی کی پٹیاں ایک دم اس کو قدیم انداز دے دیں گی۔

14۔ آدھا آدھا

ایک اور ہر وقت مشہور رہنے والا انداز ہے درمیان سے کھلنے والا دروازہ۔ یہ لکڑی کا بھی ہو سکتا ہے اور شیشے کا بھی۔

15۔ لکڑی کا پھسلنے والا دروازہ

اگر آپ جگہ بچانا چاہ رہے ہیں تو پھر پھسلنے والا دروازہ آپ کے لیے بہترین ثابت ہو گا۔

16۔ دو پٹ والا دروازہ

اگر آپ اپنے گھر کی مرکزی داخلہ گاہ بڑی بنانا چاہتے ہیں تو پھر اس طرح کا شاندار دروازہ آپ کے لیے بہترین ہے۔

17۔ محرابی دروازہ

کمان کی طرح کا لکڑی کا دروازہ آپ کے گھر کے بیرونی حصے کو نہایت خوبصورتی بخشے گا اور اس میں مزید حسن کے لیے اس کے اطراف میں رنگین شیشوں کا اضافہ کر دیں تو کیا ہی بات ہے۔

18۔ تخلیقی انداز

اگر آپ اپنا دروازہ خود ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں تو اس قسم کے انداز کو ضرور دیکھیں۔ لکڑی اور شیشے کی ملاوٹ سے آپ ہر طرح کا اسٹائل بنا سکتے ہیں۔

19۔ ایک پٹ

اگر آپ کوئی بہت بڑا دروازہ نہیں چاہتے تو اس طرح کا ہلکے رنگ کا دروازہ آپ کے لیے بہترین ہے۔

20۔ قدیم دروازہ

اگر آپ کے گھر کا انداز تھوڑا قدیم ہے تو اس طرح کا دروازہ آپ کے گھر کو کسی پرانی فلم سے نکلا ہوا انداز دے دے گا۔

21۔ بڑا سا لکڑی کا دروازہ

homify 木製ドア

دروازے کے اوپری حصے میں دھاتی جالی لگانے سے ایک دم اس کا انداز نہایت شاندار ہو جاۓ گا۔

22۔ ڈرم کی لکڑی

آپ اپنے پرانے فرنیچر کی لکڑی استعمال کر کے بھی اس طرح کا دروازہ بنا سکتے ہیں۔

23۔ شاہانہ دروازہ

居心地の良いモダン住宅, Franka Franka アジア・和風の 窓&ドア 木 木目調

گہرے رنگ کی لکڑی اور سفید دیواروں کے ساتھ یہ دروازہ نہایت شاہانہ انداز پیش کرتا ہے۔

24۔ تراش شدہ دروازہ

تراشی ہوئی لکڑی کا استعمال ہر زمانے میں ہی مقبول رہا ہے۔ اس طرح کے دروازے کے استعمال سے ایک دم ہی بہت دلکش انداز آ جاتا ہے۔

25۔ وارنش دروازہ

وارنش والے دروازے دکھنے میں بھی خوبصورت ہوتے ہیں اور زیادہ پائیدار بھی۔ ان پر کسی قسم کے رنگ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事