گھر کی صفايی کے ليے جدید تیکنیک اورپیشہ ورانہ مشورے

Amjad Ali Amjad Ali
Battersea, CC Construction CC Construction クラシックデザインの リビング
Loading admin actions …

گھرکی صفايی کے ليے نظام لاوقات اور ایک منظم معمول کا ہونا لازمی ہے۔ اور اس معمول کے مقررہ سايکل میں غفلت سے گھرکے چند گوشےویرانے میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ سب سے زیادہ توجہ باورچی خانے، غسل خانے، باغیچے، بچوں کے کمرے اورکھڑکیوں وغیرہ پر دینی پڑتی ہے۔ جہاں گردوغباراور میل کچیل پڑنے کا سب سے زیادہ امکان ہوتا ہے۔  homify.pk آج آپکے گھرکی صفايی کے ليے آزمودہ، موثر، کم خرچ اوربا سہولت طریقوں کے ساتھ حاضرہے جو انسانی ارتقا کے ساتھ تجربات کی پختگی کے ساتھ پروان چڑھے اور ایک رجحان ساز کردار ادا کیا۔

قالین کی صفايی

گھرمیں قالین کی صفايی کے ليے باقاعدہ اورمسلسل ضرورت پڑتی ہے۔ قالین کی موثر صفايی کے ليے بیکنگ سوڈا ایک آسان اورقابل عمل حل ہے۔ اگر قالین سے گرد کھینچنے والی مشین میسرہو تو قالین کو سوڈا یا واشنگ پاوڈر سے دھونے کے بعد اسے باسانی سکھایا جا سکتا ہے۔

پینٹنگ اور فریمز کی صفايی

گھرمیں قیمتی پینٹنگزکی صفايی سے نمی کو دوررکھیں۔ کیونکہ نمی سے رنگ اور کاغزیا چمڑہ دونوں خراب ہوسکتے ہیں۔ پینٹنگز کی صفايی کے ليے نرم وملايم کپڑا، ٹیشوپیپر یا رويی کا استعمال کریں۔ فریم کی چمک دمک برقرار رکھنے کے ليے لیموں کے پانی، سرکے یا پھرخوشبووالے سپرے کا استعمال مفید رہتا ہے۔

کچن کی صفايی

باورچی خانے میں اکثر کھايی اورچکنا میل کچیل جمع ہوجاتا ہے۔ جو دھویں اور تیل وغیرہ کے بخارات سے سیاہ اور بدنما داغ بن جاتے ہیں۔ مسلسل نمی اور کیمیايی بخارات کے اثرات سے بچنے کے ليے ضروری ہے کچن کی باقاعدہ صفايی کو یقینی بنایا جايے۔ کچن کی صفايی کے ليےسرکہ، واشنگ سوڈا اور لیموں کا پانی مفید اورآزمودہ ٹوٹکے ہیں۔

شیشوں اور کھڑکیوں کی صفايی

کھڑکیوں کی صفايی بھی بروقت اورباقاعدہ کرنی پڑتی ہے۔ کیوں کہ انکا براہ راست واسطہ گرد و غبار سے پڑتا ہے۔ خصوصا بارش کے بعد۔ اکثردیوان خانوں میں لان کی طرف بڑے شیشوں والی کھڑکیاں نصب ہوتی ہیں۔ ایسے شیشوں کی صفايی کے ليے خصوصی اوزاراور بڑے برشوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور سخت داغ دھبوں کو صاف کرنے کے ليے ڈٹرجنٹ، سوڈا یا دیگرمخصوص کیمیکل استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکٹرانکس کی صفايی

بجلی کے آلات کی صفايی کے لیے غیرمعمولی توجہ اور احتیاط کی ضرورت ہے۔ الیکٹرانکس کی صفايی سے پہلے انکے سویچ اور پلگ وغیرہ نکال لیں اور یقینی بنايں کہ بجلی منقطع ہوگيی ہے۔ الیکٹرانکس آلات پر سپرے ہرگز نہ کريں۔ اگرممکن ہو تو ايرپریشر یا مخصوص کیمیکل کے ساتھ صاف کریں۔ اور کپڑے کے ساتھ صاف کریں۔ رگڑنے سے نازک آلات کے سکرین وغیرہ پرخراش وغیرہ آسکتے ہیں۔

فرش اور ٹايلوں کی صفايی

ٹايلوں اور فرش کی صفايی کے ليے Anti Stain زنگ شکن پالش استعمال کریں۔ اور اپنے فرش پر دستی برش کی مدد سے رگڑیں۔ اگرپالش کے بعددھونے کے ليے واشنگ سوڈا یاسرکہ استعمال کیا جايے تو بہترنتايج دیتا ہے۔

غسل خانوں کی صفايی

غسل خانے کی صفايی کے ليےبھی باقاعدہ اورمنظم کاوشوں کی ضرورت ہوتی ہے کیوں کہ غسل خانے میں ہمیشہ نمی رہتی ہے اور صابن، لوشن، سپرےاور شیمپووغیرہ کی چکنايی شیشوں، نہانے کے سامان، نلکوں اور فواروں پر جم جاتی ہے۔ غسل خانے کی صفايی کے ليے سرکہ، لیموں کا پانی، واشنگ سوڈا اور مخصوص شیمپو بہترین طریقے ہیں۔ نلکوں اور شیشوں کی صفايی کے ليے پرانے کاغز اور ٹیشوپیپر رگڑنے سے بہترین نتايج حاصل ہوتے ہیں۔ شیشے اچھی طرح جھاڑنے کے بعد سپرے نہ کریں۔ بلکہ پہلے صاف کپڑا پھیریں اور آخرمیں گیلے کپڑے سے صاف کردیں۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事