باتھ روم میں واشر لگانے کے ۶ آئیڈیاز

Farheen Farheen
Studio Kiran Singhが手掛けたスカンジナビア, 北欧
Loading admin actions …

بہت سارے گھروں میں کپڑے دھونے کی جگہ نہیں ہوتی۔ تو یہ معمول ہے کہ مشین باورچی خانے ، صحن یا پھر ٹیرس لگایا جاتا ہے لیکن جن گھروں میں یہاں بھی جگہ نہیں ہوتی ان گھروں کے لیئے پھر ایک ہی حل بچتا ہے کہ واشنگ مشین کو باتھ روم میں لگا لیا جائے۔ کبھی کبھی یہ اتنا اچھا نہیں ہوتا کیونکہ باورچی خانے میں یہ دوسرے اپلائنسز کے ساتھ چھپ جاتا ہے اور اسکا اتنا پتا نہیں چلتا، حقیقت یہ ہے کہ اسپین میں ۴۸ فیصد گھروں میں واشنگ مشین باورچی خانے میں ہی لگائی جاتی ہے۔ دوسرے کیس میں اگر اسکو باتھ روم میں لگانا ہوتو آپکو باتھ روم کی سجاوٹ کو اسکے مطابق بنانا ہوگا تاکہ پہلی نظر میں کسی کو اس بات کا اندازہ نہ ہو کہ آپ نے باتھ روم میں واشنگ مشین کو سیٹ کیا ہے۔ آج ہوفی فائی ہر ہم آپ کو باتھ روم میں ہی واشنگ مشین نصب کرنے کا طریقہ بتائیں گے کم جگہ اس میں روکاوٹ نہیں بنے گی۔ آپکی سجاوٹ کو خراب کیئے بغیر آپ فعال آئیڈیاز دیکھ سکتے ہیں۔ آئیڈیاز بہت آسان ہیں اسلیئے آپ کو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت بھی نہیں۔

۱۔ایسریز کو ہٹائیں

اگر آپ کے باتھ روم میں بلکل بھی جگہ نہیں ہے لیکن آپ واشنگ مشین یہاں رکھنا چاہتے ہیں تو ایک آسان سا حل یہ ہے کہ باتھ روم میں موجود اشیا کو کم کریں۔ اسٹوریج کی اشیا اور زائد فرنیچر ہٹانے سے یہاں کافی جگہ بن جائے گی۔

۲۔ سنک کے نیچے کی جگہ کا استعمال کر سکتے ہیں

ایسی جگہ جس کو آپکو زیادہ تبدیل نہ کرنا پڑے لیکن آپ اچھی طرح اس سے فائدہ بھی اٹھا سکیں تو وہ سنک کے نیچے کی جگہ ہے اور اگر آپ اسکو چھپانا چاہتے ہیں تو اس پر ایک پردہ دال کر اسکو چھپا سکتے ہیں۔ سادہ اور سستا آئیڈیا

۳۔فرنیچر کی طرح ایک دروازہ لگا لیں

بہت سارے اپلائینسز میں فکس ہونے کی صلاحیت ہوتی ہے اور دیگر دروازوں اور پینلز کے ساتھ آتے ہیں۔ واشنگ مشین کو اگر ہم باتھ روم میں رکھنا چاہتے ہیں تو یہ حل سب سے بہتر ہے اسکو استعمال کر سکتے ہیں یہ آپکے فرنیچر کا حصہ ہی لگے گا

۴۔ دوسری سجاوٹوں کے ساتھ لگائیں

ایک بار آپ نے باتھ روم میں مشین نصب کرنے کا سوچ لیا اور بھر آپ نے جگہ بنالی تو بس پھر آپ اپنے باتھ روم کے ساتھ کا انٹریئر کا بھی استعمال کر کے اسکو باتھ روم کا حصہ بتا سکتے ہیں۔

۵۔صحیح پیمائشیں استعمال کریں

باتھ روم میں واشنگ مشین کو رکھنے سے پہلے آپ باتھ روم اور واشنگ مشین کی پیمائشیں لے لیں کیونکہ اگر واشنگ مشین کی پیمائش زیادہ ہوئی تو آپکو ڈرائیر اسکے اوپر رکھنا پڑے گا جو کہ زیادہ فعال نہیں لگتا اسلیئے بہتر ہوتا کہ آپ ڈرائیر کی جگہ واشنگ مشین کے ساتھ بنائیں

۶۔رنگوں کا صحیح استعمال

اگر انٹریئر میں صحیح رنگوں کا استعمال نہ کیا جائے تو باتھ روم بے رونق اور بے جان لگے گا یا پھر بلکل ہی الگ نظرآئے گا۔ اسلیئے باتھ روم کو بناتے ہوئے کوشش کریں کہ اس میں ہلکے رنگوں کا استعمال کریں۔ بہت زیادہ رنگوں کا استعمال نہ کریں کیونکہ اسطرح باتھ روم بہت برا لگتا ہے۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事