گھر کی صفائی کے لیے تجاویز

Namra Farman Namra Farman
Decoración Accesible para vivienda Chic, decoraCCion decoraCCion 北欧デザインの 書斎
Loading admin actions …

گھر کی صفائی کی اہمیت سے کون واقف نہیں ھوگا گھر وہ جگہ ہے جہاں ہم دن کا بیشتر حصہ گزارتے ہیں۔ ہمارے آرام وسکون کی جگہ ، ہماری خوشیوں کا ٹھکانہ ، ہماری یادوں کا محور سب کچھ ہمارا گھر ہی ہوتا ہے۔ جہاں ہم اپنے دوستوں کو مدعو کرتے ہیں اور ان کے ساتھ یادگار لمحات گزارتے ہیں۔ ان سب چیزوں کے لیے گھر اہم ہے اور گھر کے لیے اس کی صفائی۔ کیونکہ بنا صفائی گھر گھر بیت بدنما لگتا ہے۔اگر آپ کے گھر کوئی اچانک سے آجائے اور آپ کا گھر صاف ستھرا ہو تو آپ بھی فرحت کا سانس لیں گی جبکہ اس کے برعکس جب آپ کے گھر کوئی آئے اور آپ کا گھر بکھرا پڑا ہو تو آپ کو شرمندگی کا سامنا بھی کرسکتا ہے تو آپ کی اسی پریشانی کو دور کرنے کے لیے ہومیفائی سے ہم آپ کے لیے کچھ زبردست تجاویز لائے ہیں جنہیں آپ با آسانی خود سے سر انجام دے کر اپنے گھر کو قابل تعریف بنا سکتی ہیں تو آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

​کمپیوٹر کی صفائی

کمپیوٹر کی صفائی ایک نہایت ہی نازک کام ہے اور آپ کو خاص خیال رکھنا پڑتا ہے کہ کوئی کیمیکل اس کے سرکٹ کو نقصان نہ پہنچا دے۔ ایسیٹول ، ایتھائل الکوحل، ٹولین، ایتھائل ایسڈ، امونیا اور میتھائل کلورائڈ ایسے کیمیکلز ہیں جو آپ کو کمپیوٹر کے پاس ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہییں اور کبھی بھی پروڈکٹ کو ڈائریکٹلی سکرین پر مت ڈالیں کمپیوٹر کی صفائی کرتے وقت پیپر پروڈکٹ سے اجتناب کریں یہاں ہم آپ کو کچھ آسان طریقے بتاتے ہیں آپ کے کی بورڈ کی صفائی کے لیے سفید سرکہ کسی کپڑے پر لگا کر اسے اپنے کی بورڈ پر پھیریں۔  ایسے حصے جن کو زیادہ احتیاط سے صاف کرنے کی ضرورت ہو ان کے لیے روئی کو سرکہ میں بھگو کر استعمال کریں۔ سکرین کو صاف کرنے کے لیے ایک مائیکروفائبر لے کر اسے سرکلر موشن میں سکریں پر پھیریں۔

​فرش کو نئے جیسا بنائیں

فرش آپ کے گھر کا وہ حصہ ہے جو اگر گندا ہو تو باقی گھر کی صفائی  اس کے سامنے مانند پڑ جاتی ہے کیونکہ یہ کمرے میں موجود کسی بھی چیز سے زیادہ تاثر دیتا ہے تو ان کی صفائی بھی بہت ضروری ہے ۔ فرش کو اچھی طرح ویکیوم کلینر سے صاف کرنے کے بعد آپ کو ایک بالٹی پانی ، ایک ہلکا ڈیٹرجنٹ اور ایک رگڑنے کے لیے پوچا چاہیے ہوگا۔ اس کے بعد آپ رگڑائی شروع کریں۔ پوچا کو ہر تھوڑی دیر کے بعد دھولیں اور اس بات کی تسلی کر لیں کہ کہیں آپ فرش پر اور زیادہ متی تو نہیں لگا رہیں۔ اگر آپ واقعی سخت نشانوں سے چھٹکارا چاہتی ہیں تو ٹوتھ برش کا استعمال کریں

​بلائنڈز کی صفائی

بلائنڈز ایسی اشیا میں شمار ہوتے ہیں جن کی اگر روزانہ صفائی نہ کی جائے تو ان پر بہت سی مٹی کی تہیں جم جاتی ہیں تو ہمارے پاس ایک آسان حل ہے پانی اور سرکہ کو ملائیں۔ ایک سفنج لے کر اسے اس آمیزہ میں بھگوئیں اور آہستگی سے تمام بلائنڈز پر باری باری ایک سرے سے لے کر دوسرے سے تک پھیریں۔تا کہ مٹی یا گرد کے ذرات ختم ہو جائیں اور بلائنڈز اچھے طریقے سے صاف ہو جائیں۔

​صوفوں کی صفائی

ہمارے ہاں صوفوں کی صفائی پر توجہ نہیں دی جاتی اور انہیں ایسے ہی چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اگر آپ کے صوفے گہرے رنگ کے ہیں تو ان پر دھول کے ذرات بھی آسانی سے نظر نہیں آتےاور پراپر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بدبو اور بعض اوقات نشانوں کا باعث بنتے ہیں۔ بیکنگ سوڈا اس بدبو سے نمٹنے کے لیے آپ کے مدد کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اسے کپڑے پر سے داغ اتارنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ سب سے پہلے صوفے کی سطح پر برش مار کر اسے صاف کر لیں اس کے بعد جہاں آپ کو ضرورت ہو میٹھا سوڈا چھڑکیں اور ۲۰ منٹ کے لیے اسے چھوڑ دیں اور اس کے بعد اسے ویکیوم کے ساتھ برش لگا کر صاف کرلیں۔

​عام گھریلو داغ ہٹا ئیں

ان میں سے اکثر فرنیچر اور قالین پر بھی کام کریں گے!

جوس: 1 کپ گرم پانی میں 1 چائے کا چمچ ڈش واشنگ مائع (جیسے آئیوری) کو حل کریں۔ ریڈ ڈائی  لال پھلوں کے رنگ کوہٹانے کا کام کرتا ہے. شوربہ: شوربہ کے داغوں کے لیے فالس نیفتھا کے صابن کے ایک پیسٹ کے ساتھ دھولیں۔ اگر ضروری ہو تو دوبارہ کریں. ڈھیر نہ ڈالو جب تک داغ نہ ہو. سرسوں: سوراخوں کو ختم کرنے کے لئے ڈٹرجنٹ کے مکسچرکو  بار بار  لاگو کریں. جب داغ ہلکا ہوجائے  توسورج کی روشنی میں خشک کرلیں. لپسٹک: ایسیٹون کے بنے نیل پولش ہٹانے والے مائع کے ساتھ رگڑیں اور صاف کرلیں .

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事