تہھانے کے لیے کھڑکیاں

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
basement conversions, Style Within Style Within 地下室用窓 コンクリート
Loading admin actions …

بڑے شہروں میں تہھانوں کی تعمیر میں زیادہ خرچ کیا جاتا ہے اور بیشتر لوگ اس کو رہنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ تہھانوں میں رسائی کے لیے دروازوں اور کھڑکیوں کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ تہھانے گھر کا ایسا حصہ ہے جو زیر زمین ہونے کی وجہ سے اندھیرے میں گھرا ہوتا ہے۔ اس لیے اس میں رسائی کے ساتھ اس کے اندر روشنی اور ہوا کا مناسب انتظام ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ اس لیے تہھانوں میں بجلی کے انتظام کے ساتھ کھڑکیوں کو بھی لگایا جاتا ہے۔ کھڑکیوں کو لگانے سے نہ صرف تازہ ہوا آتی ہے بلکہ روشنی بھی آتی ہے۔ تہھانے میں زیادہ سے زیادہ روشنی کے لیے ضروری ہے کہ اس کے اندر لگانے والی کھڑکیاں اس طرح سے ہوں کہ وہ آپ کے معیار پر پورا اترتی ہوں۔ یہ کھڑکیاں کسی بھی مٹیریل/مواد سے بنی ہو سکتی ہیں۔ چاہے وہ لکڑی ہو یا پلاسٹک یا پھر شیشے سے بنی ہوئی کھڑکیاں ہوں۔ 

تہھانوں میں کھڑکیاں

 اگر آپ کا تہھانا بلکل ہی اندر کی طرف ہے تو آپ کو اس میں ایسی کھڑکیوں کو لگانا چاہیے جو کہ اوپر کی جانب واقع ہوں اور چھت سے اس میں روشنی کا مناسب انتظام ہو۔ یہ کھڑکیاں بہت سے ڈیزائن پر مشتعمل ہوتی ہیں۔ جن میں سے آپ اپنے تہھانے کی مطابقت کی بدولت ان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم ان تہھانوں میں مختلف قسموں کے سیلف کو لگانے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔ 

ہنگامی کھڑکی

 یہ عام طور پر ایسی صورت میں لگائی جاتیں ہیں جب تہھانے کے ساتھ سیڑھیاں بنی ہوتی ہیں۔ یہاں سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کے لیے اس طرح کی کھڑکیوں کا ہونا ضروری ہے۔ کھڑکی سے اچھی طرح فرار/باہر نکلنے کے لیے بہت زیادہ احتیاط/تحفظ  کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن آپ کو اپنے تہھانے کی خوبصورتی کو بھی برقرار رکھنا ضروری ہے۔ اس طرح آپ اپنے تہھانے کو دیکھنے والوں کی نظر میں اچھا بھی بنا سکتے ہیں۔ کھڑکیوں کے استعمال سے تہھانے کو روشن آرام دہ اور پرسکون بنیا جا سکتا ہے۔ آپ اپنے تہھانے کو بیڈروم کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

پلاسٹک کی کھڑکیوں

آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کے گھروں کے تہھانے میں لگی ہوئی کھڑکیاں مختلف ڈیزائنز کی ہوتی ہیں۔ چاہے وہ کسی بھی مٹیریل/مواد کی بنی ہوں ۔ اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پلاسٹک کی بنی ہوئی کھڑکیاں محدود طرز یا ڈیزائن کی حامل ہوتی ہیں اس لیے وہ ان کے استعمال میں کتراتے ہیں ۔ تو ایسا ہرگز نہیں ہے باقی کھڑکیوں کی طرح پلاسٹک کی کھڑکیوں میں بھی وقت گزرنے کے ساتھ مزید بہتری آتی جا رہی ہے۔ ان کے ڈیزائن میں بھی جدت اور دلکشی کا عنصر پایا جاتاہے۔ تو آپ بھی اپ ان ونڈوز/کھڑکیوں کو اپنے گھروں میں اپنی پسند کے مطابق ڈیزائن کا انتخاب کر کے لگا سکتے ہیں اور اپنے گھر کی دلکشی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

ڈیزائن کا انتخاب

 ان کھڑکیوں کے ڈیزائن کا انتخاب کرت وقت تہھانے کی لمبائی اور سائز کے مطابق ان کا ڈیزائن منتخب کیا جائے۔ کھڑکیاں اس طرح کی ہوں کہ ان سے روشنی بھی اندر آ سکے۔ کھڑکیوں کے ڈیزائن کے انتخاب میں اگر آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے تو ہمارے پیشہ ورں سے رہنمائی حاصل کریں۔

پھسلنے والی کھڑکیاں

 جدید دور میں ان کی تعمیر پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔ آپ گھر کے باقی کمروں کی طرح اپنے تہھانے میں بھی ان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے تہھانے کو دلکش اور جدی نظر دیتی ہیں اور اگر آپ کے تہھانے میں بہت زیادہ سامان رکھا ہوا ہے تو دوسری کھڑکیوں کو کھولنا مشکل ہو سکتا ہے جبکہ سلائیڈنگ/پھسلنے والی کھڑکیاں کھولنے میں آسان ہوتی ہیں۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事