غسل خانہ کو خوبصورت بنانے اور اسکی دیکھ بھال کے لئے10 مفید مشورے

usranaz usranaz
24Y, NIVEL TRES ARQUITECTURA NIVEL TRES ARQUITECTURA モダンスタイルの お風呂 木 木目調
Loading admin actions …

گھر کے اھم حصوں میں غسل خانہ نہائت اہمیت کا حامل ھے۔ اگر پورا گھر نہائت صاف ستھرا اور دلکش ھو مگر آپ کا غسل خانہ بھدا ، بُرا اور گندا ھو گا تو پورے گھر پر بہت بُرا تاثر پرے گا۔ غسل خانہ کی دلکشی اور صفائی سے گھر والوں کی سوچ اور ذوق کا پتہ چلتا ھے۔ بظاہر غسل خانہ چھوٹی سی جگہ گھیرتا ھے مگر اسکی دیکھ بھال اور اس میں خوبصورتی اور صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کا کام بہت محنت طلب اورمشکل ھے۔

آج ہم ھومی فائی کے اس مضمون میں غسل خانہ کی دیکھ بھال اور اسکی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے ایسے مفید اور دلچسپ مشورے دیں گے جس سے آپ کو اس مشکل کام کو سرانجام دینے میں آسانی ھو گی اور آپ کا غسل خانہ دلکشی سے چمکتا دمکتا رہے گا۔ 

آیئے ان مفید اور دلچسپ مشوروں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

1۔ کپڑوں اور تولئے کے لئے خصوصی جگہ

غسل خانہ میں بے ترتیبی کی بنیادی وجہ ہمارے کپڑے اور تولیہ ھوتی ھے۔ اس لئے غسل خانہ میں ان کپڑوں کے لئے خصوصی جگہ کا تعین کریں اور ان کپڑوں کو ہُک لگا کر لٹکائیں۔ اس سے آپ کا غسل خانہ صاف ستھرا اور سلیقے سے سجا ھوا نظر آئے گا۔

2۔ ضروری اشیاء کو محفوظ کرنے کے لئے درازوں کا استعمال

غسل خانہ میں ضروری سامان جیسے تولئہ  شیمپو اور صابن وغیرہ کو محفوظ رکھنے کے لئے درازوں  پر مشتمل الماری کا استعمال کریں۔ اس سے آپ کا غسل خانہ صاف ستھرا نظر آئے گا۔ اور ضروری استعمال کی چیزیں محفوظ بھی رہیں گی۔

3۔ شیشے کی دیواریں

اپنے غسل خانہ میں دلکشی اور خوبصورتی لانے کے لئے غسل خانہ کو شیشے کی دیوار کی مدد سے علیحدہ کریں۔ شیشے کا استعمال غسل خانہ میں جدت اور دلکشی کو ابھارتا ھے۔ لیکن شیشے کی دیواروں کی دیکھ بھا ل کے لئے ان کو گلنٹ سے صاف کرنا مت بھولیں۔

4۔ ردی کی ٹوکری

غسل خانہ میں غیر ضروری چیزوں کو ادھر اُدھر پھینکنے کی بجائے ردی کی ٹوکری میں ڈالیں۔اس مقصد کے لیئ ایک پیاری اور دلکش ردی کی ٹوکری کا انتظام کریں۔ اس سے آپ کا غسل خانہ صاف ستھرا رہے گا اور خوبصورت بھی نظر آئے گا۔

5۔ لکڑی کی شیلف کا استعمال

اگر آپ کا غسل خانہ کی جگہ بہت ہی کم ھے اور آپ اس میں چیزوں کو محفوظ کرنے کے لئے الماری یا درازوں کا بندوبست نہیں کر سکتے تو آپ آئینے کے ساتھ واش بیسن کے اوپر چھوٹی سی لکڑی کی شیلف لگائیں اور غسل خانہ میں استعمال ھونے والی ضروری اشیاء کو سلیقے اور ترتیب سے سجا دیں جیسے شیمپو اور صابن وغیراہ۔ آپ اس شیلف کے اوپر اپنی شیونگ کِٹ بھی رکھ سکتے ہیں۔

6۔ ٹونٹیوں کی دیکھ بھال

غسل خانہ میں استعمال ھونے والی ٹونٹیوں اور شاور کا خاص خیال رکھیں یہ چیزیں کچھ عرصے بعد خراب ھونا شروع ھو جاتی ھے۔ جیسے ٹونٹیوں اور شاور کا لیک ھو جانا۔ اس لئے ضروری ھے کہ وقت بوقت ان چیزوں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے اور ان کے خراب ھونے پر ان کی مناسب مرمت کرا لی جائے۔

7۔ شاور کا فرش

شاور کے فرش کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کے لئے اس میں چمکدار اور خوبصورت ٹائلز کا انتخاب کریں۔ یہ آپ کے غسل خانہ میں ایک خاص قسم کی نفاست پیدا کر دیں گی۔ ٹائلز کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ وہ چکنی نہ ھوں بل کہ پانی کی مزاحمتی ھوں۔

8۔ جدید ڈیزائن کی ٹونٹیوں کا استعمال

اپنے غسل خانہ میں جدت اور دلکشی لانے کے لئے اس میں استعمال ھونے والی اشیاء جیسے شاور اور ٹونٹیوں کے  لئے جدید اور دلکش ڈیزائنوں کا انتخاب کریں۔ اس سے آپ کا غسل خانہ پُر تعیش نظر آئے گا۔

9۔ پانی جزب کرنے والے قالین

homify モダンスタイルの お風呂

غسل خانہ میں پانی کی وجہ سے ٹائلز کی سطح نہائت چکنی ھو جاتی ھے جس پر چلتے ھوئے پھسلنے کا خدشہ رہتا ھے۔ پھسل کر گرنے سے بچاؤ کے لئے ضروری ھے کہ آپ فرش پر پانی کے مزاحمتی ٹائلز لگائیں اور مختلف جگہوں پر پانی جذب کرنے والے قالین کے ٹکڑے نصب کریں۔

ٍ10۔ سجاوٹی پھول

اپنے غسل خانہ  میں قدرتی تازگی اور رونق لانے کے لئے اس کے کاونٹر پر خوبصورت رنگوں کے مصنوئی یا قدرتی پھولوں کو رکھیں۔ اس سے غسل خانہ میں ایک خاص دلکشی اور تازگی جنم لیتی ھے۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事