پلنگ پوش کے رنگوں کو خوابگاہ کی دیواروں سے ہم آہنگ کرنے کے 5 طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Casa en las Lomas, 2010, Taller Luis Esquinca Taller Luis Esquinca モダンスタイルの寝室
Loading admin actions …

خوابگاہ آرام کرنے اور سونے کی جگہ ہوتی ہے۔ مگر اسکے ساتھ ساتھ یہ ایک ایسی جگہ بھی ہے جو آپکے ذاتی ذوق کی عکاسی کرتی ہے۔ آپ کسطرح ایک ایسی جگہ بنائیں گے جو خوبصورت ہو مگر اسکے ساتھ ساتھ اپکو سونے اور پُرسکون ہونے میں بھی مدد دے ؟ جی ہاں! اسکے لئے خوابگاہ کے تعمیر اور آرائش کے ہر پہلو پر توجہ دینی ہوگی۔ جب بات پلنگ پوش کے انتخاب کی آئے گی تو یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ خوابگاہ کی آرائش گھر میں استعمال شدہ آرائش کے باقی عناصر سے ہم آہنگ ہو۔ چاہے آپکو آرائش کا روائتی انداز پسند ہو یا جدید اس بات کا خیال رکھیں کہ پلنگ پوش کے ڈیزائن اور رنگ آرائش کے مجموعی سٹائل سے مطابقت رکھتا ہے۔ اسلئے جب آپ پلنگ پوش خرید رہے ہوں تو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ کمرے میں کھڑکیاں کس طرح کی ہیں، فرنیچر کسطرح کا ہے اور دیواروں کا رنگ کیا ہے۔

آپکی آسانی کے لئے آج ہم ایسے 5 طریقے لائے ہیں جنکو پڑھنے کے بعد آپکے لئے اپنی خوابگاہ کے لئے پلنگ پوش کا انتخاب کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔ 

1۔ کمرے میں اور کیا کیا ہے

سب سے پہلے اپنی خوابگاہ کا بغور جائزہ لیں۔ کبھی ایسے عناصر ہونگے جنکو آپ تبدیل نہیں کرسکتے مثلاً قالین، فرش کا رنگ، ساخت یا ڈیزائن یا دروازے اور کھڑکیاں۔ اگر ایسا ہے تو ان میں استعمال ہونے والے رنگ آپکی آرائش کے بنیادی رنگ ہونگے۔ اسلئے پلنگ پوش منتخب کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں۔ مثال کے طور پر گہرے یا درمیانے رنگوں کے فرشوں میں سرخ یا نارنجی رنگ کی جھلک ہوتے ہے اور مدھم رنگوں کے فرشوں میں خاکی یا زردی مائل سفید رنگ کی ۔ اسی طرح دیواروں کے رنگوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔اسلئے پلنگ پوش کا رنگ منتخب کرتے ہوئے ان بنیادی باتوں کو ذہن میں رکھیں۔ 

2۔ روایتی ڈیزائن کبھی پرانے نہیں ہوتے

روایتی رنگ اور ڈیزائن کبھی بھی پرانے نہیں ہوتے۔ یہ آج بھی فیشن ایبل لگ سکتے ہیں اور آنے والے کئی سالوں میں بھی۔ جدید اور الگ تھلک نظرآنے والے ڈیزائن منفرد تو لگتے ہیں مگر انکو برقراررکھنا کافی مشکل ہوسکتا ہے کیونکہ جو چیز آج فیشن میں ہے اسکو فیشن سے باہر ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔ اگر آپکی خوابگاہ کی دیواریں ہلکے رنگوں کی ہیں تو گہرے رنگوں والے روائتی ڈیزائن استعمال کریں۔ 

2۔ نمونوں اور سادے رنگوں میں توازن کیجئے

ایک ایسا فرد جس نے کبھی بھی خوابگاہ کی آرائش نہ کی ہو اسکے لئے یہ جاننا کافی دشوار ہو سکتا ہے کہ کونسی چیز کس کے ساتھ بھلی لگے گی۔ مثال کے طور پرپلنگ پوش کو خوابگاہ کی باقی آرائش سے ہم آہنگ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ کمرے میں سادہ ڈیزائنوں اور نمونہ دار ڈیزائنوں کے درمیان ایک توازن قائم کریں۔ مثلاً اگر پلنگ پوش پھولدار ڈیزائن کا ہے تو پھولدار وال پیپر یا غالیچہ نہ استعمال کریں۔ اس صورت میں فرنیچر کولئے ابھرے ہوئے نمونوں کا ڈیزائن منتکب کریں اور دیواریں سادے اور ہلکے رنگوں کی رکھیں۔ 

4۔ دیوار سے ہم رنگ پلنگ پوش

اپنی خوابگاہ کو ایک جدید اور آج کل کے زمانے کے حساب سے بنانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ دیواروں سے ہم رنگ پلنگ پوش استعمال کریں۔ اسمیں صرف یہ احتیاط برتیں کہ آپ اس رنگ کے مختلف ہلکے اور گہرے شیڈ استعمال کریں۔ اور اسکے لئے بہت شوخ رنگ استعمال نہ کریں۔ نیلے ، ارغوانی اور سرمئی رنگ اس قسم کی آرائش کے لئے مناسب رہتے ہیں۔ ایک اور چیز جو ذہن میں رکھیں وہ یہ ہے کہ قالین یا غالیچہ مختلف رنگ کا ہو اور آرائش کی اشیاء بھی منفرد ہوں۔ 

5۔ تکیوں میں رنگوں کا استعمال

بہت سارے رنگین تکیے اور کشن مسہری سے لیکر بستر تک رنگوں کی ایک تہہ لگا دیتے ہیں جیسا کہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ بھی دیکھیں کہ انکے مختلف نمونوں اور ساختوں میں دیوار کے رنگ کی جھلک مِل رہی ہے۔ جبکہ پلنگ کے لئے سفید رنگ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ آپ چاہیں تو اس ترتیب کو الٹا بھی کر سکتے ہیں۔ ہلکے رنگ کی دیوار کے ساتھ گہرے رنگ کا پلنگ پوش استعمال کریں اور اس تضاد کو مختلف نمونوں اور سائز کے تکیوں یا کشنوں کی مدد سے اُجاگر کریں۔ 

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事