جدید انداز کی ٹائلیں لگانے کے لیے ۶ تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify モダンスタイルの お風呂
Loading admin actions …

کیا یہ کافی ہے کہ باتھ روم میں صرف  ٹائلوں کی شکل اور رنگ پر دھیان دیا جائے؟ اس کا جواب نہ ہے۔ کیوں کہ فرش اور دیواروں کو اچھا بنانے کے نیے صرف خوبصورتی کافی نہیں ہے۔ باتھ روم جیسے کمرے صرف ماربل، پتھر اور سیمنٹ سے نہیں بنتے بلکہ ان چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں سے بھی بنتے ہیں جو فرش اور دیوار کی ٹائلوں کو کلاسک انداز میں جوڑتے ہیں۔ نظر آنے والے جوڑ  دیوار اور فرش کو محض ڈھک دینے کے بجائے مواد کے ڈیزائن کو نمایاں کرتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں یہ ضرورت کو خوبصورت انداز میں پورا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان حصوں کی مدد سے ٹائلوں کو جان بوجھ کر ایک منفرد انداز میں جوڑا جاتا ہے۔ تخلیقی انداز میں خوبصورت بنائے گئے فرش اور دیواریں اکٹھے ہو کر ہو آہنگ ہو جاتے ہیں اور ہر کمرے کا لطف دو بالا کرتے ہیں۔ ان چھ مثالوں پر ایک نظر ڈالیے اور جدید ٹائلیں لگانے کے مختلف طریقے دیکھیے  جو آپ کو انوکھے ڈیزائن حاصل کرنے میں مدد دیں گے۔

۱۔ متوازی ترتیب

جدید ٹائلیں فرش اور دیواروں دونوں پر لگائی جاتی ہیں۔ جدت کومختلف رنگوں اور سائز کی  قدرتی پتھر، چینی اور ہلکے پتھر کی ٹائلوں سے نمایاں کیا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ زاویاتی ٹائلیں 60 x 60 cm یا 30 x 60 cm کے سائز سے شروع ہوتی ہیں۔ اور کبھی کبھار 120 cm جتنے بڑے سائز تک جا پہنچتی ہیں۔ خاص کر چوکور ٹائلوں کو جمالیاتی نزاکت سے لگایا جاتا ہے جو زاویاتی ٹائلوں کو ہم آہنگ بناتی ہے۔ زاویاتی جوڑ کا نام ہی اس کی تفصیل بتا رہا ہے۔  اور اس کا مطلب ٹائلوں کو یکے بعد دیگرے جوڑنا ہے۔

ہمارے پیشہ ور کی یہ تصویر واضح کرتی ہے کہ فرش کے لیے کیسی ٹائل بہتر ہے۔ اس باتھ روم کی دیواروں اور فرش پر ایک ہی ڈیزائں کی ٹائلیں لگی ہیں۔ جہاں فرش مستطیل چینی کی ٹائلوں سے ڈھکا ہے، وہیں دیواروں پر لگی چوکور ٹائلیں فرش سے چھت تک جاتی ہیں۔ ہر ٹائل خود کو ایک خاص مختلف شیڈ کے ساتھ پیش کرتی ہے، اور یہ اختلاف کسی اصول پر کاربند نہیں۔ اس سجیل خودمختاری کے ساتھ ٹائلوں کا بےہنگ نظر آنا ممکن نہیں۔ تو فرش اور دیواروں کی ہر ٹائل بتنا کام خود کرتی ہے اور کلاسک نظر آتی ہے۔ یہ انفرادیت ان کے مختلف رنگ کے جوڑ نے مزید نمایاں کی ہے جو کمرے پر چھائے گہرے سرمئی رنگ سے الگ نظر آتا ہے۔

۲۔ الحاق

کسی جگہ کی تجدید نو کے درمیان بھی ٹائلوں کا استعمال اچھا رہتا ہے۔ عام جگہوں پر ان کی ترتیب جگہ کے بارے میں ہمارے خیالات پر اثرانداز ہوتی ہے اور تاریخی عمارتوں میں خاص طور پر واضح ہوتی ہے۔نوے کی دہائی یا اس صدی کے شروع میں بنائی گئی عمارتوں کے بارے میں سوچیں، جن کی اندرونی و بیرونی دیواروں پر ایک جیسا نمونہ ہوتا تھا۔ اس زمانے کے ہسپتالوں اور کلینیکوں میں بھی کمروں کی دیواریں ٹائلوں سے ڈھکی ہوتی تھیں جن پر سجاوٹی فن کاری کی جاتی تھی۔ میٹروسیٹیشن کی دیواروں کو بھی ایسے ہی ڈھکا جاتا ہے۔اس قدیم مثال کے ساتھآج کل باتھ روم میں استعمال ہونے والی ٹائلوں کے بارے میں بھی بات کی جاتی ہے۔ میٹرو ٹائلیں، جو پہلے صرف یورپ کی میٹرو سٹیشنز میں پائی جاتی تھیں اب گھروں کے کچن اور باتھ روم کی طرف اپنا رخ کر رہی ہیں۔ ان کی خوبصورتی صنعتی انداز میں ہےجسے اعلی معیار کی چینی کی ٹائلوں سے نمایاں کیا جاتا ہے اور باتھ روم کے ڈیزائر کو متاثر کن بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے اور ٹائلیں جدید انداز میں لگانے کے لیے آپ کے پاس درج ذیل انتخابات ہیں۔

جوڑ کا رنگ: پرانے انداز میں ٹائلوں کو اسی رنگ سے ساتھ ساتھ جور دیا جاتا ہے۔ اگر آپ اس روایتی انداز کو جدید بنانا چاہیں تو جوڑوں کے لیے رنگوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹائلوں کے جوڑنے کے لیے بہت سے رنگوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خاص کر ایک منفرد رنگ جیسا کہ سرخ یا سیاہ ٹائلوں کے ڈیزائن کو انوکھے انداز میں نمایاں کرتا ہے۔ 

آدھی تقسیم: ٹائلیں ایک جتنے فاصلے پر لگائی جاتی ہیں اور اس نمونے کے لیے سیڑھیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ 

تین حصوں میں تقسیم، چار حصوں میں تقسیم وغیرہ: اگر آپ جدید ٹائلوں کے ساتھ یہ ممکنات استعمال کریں تو آخری نتیجہ ایک بے ترتیب تصویر دکھائے گا۔ ٹائل کی چوڑائی کو تین، چار یا زیادہ حصوں میں تقسیم کرنے سے ٹائلیں بچھاتے وقت ان کے درمیان فاصلہ کم ہو جائے گا۔ ہمارا مشورہ ہے کہ دیوار یا فرش پر ٹائلیں لگانے سے پہلے کاغذ پر سارے ڈیزائن کی تصویر بنا کر دیکھ لیں۔  

جنگلی تقسیم: یہ نمونہ جدید انداز میں ٹائلیں بچھانے کی مکمل نمائندگی کرتا ہے اور ایک مزید بے ترتیب ڈیزائن دکھاتا ہے۔ مختلف چوڑائی کی چینی کی ٹائلیں ایک لکیر بناتی ہیں جو اوپر نیچے سے ٹیڑھی میڑھی ہوتی ہے۔

۳۔ انہیں سیدھا لگائیں

جدید ٹائلیں لگانے کا ایک مزید صاف انداز ہم اس تصویر میں متعارف کروا رہے ہیں۔یہاں لکڑی سے نکلتی روشنی میں دیوار کی مستطیل ٹائلیں دکھائی دیتی ہیں جو باتھ روم کی دیوار میں عمودی اور متوازی طور پر جڑی ہیں۔  یہ طریقہ زیادہ نیا تو نہیں مگر اسے کسی دور میں بھی  زیادہ استعمال نہیں کیا گیا۔ قدرتی لکڑی سے بنی ٹائل کی ایجاد کے ساتھ اب یہ باتھ روم کے فرش اور دیواروں پر لگانے کے لیے دستیاب ہے، جو جدت کی عکاسی کرتی ہے۔ رنگ، شکل اور ترتیب میں لکڑی کی ٹائلیں ویسی ہی ہیں جیسی ذہن میں آتی ہیں اور 1:1 کی پروٹوٹائپ جیسی ہیں۔جدید انداز میں ٹائلیں لگانے کا مطلب ہے کہ لکڑی کے تختوں سے نمونے بنائے جا سکتے ہیں اور لاؤنج کے علاوہ باقی کمروں میں بھی لکڑی کا فرش بچھایا جا سکتا ہے۔ باتھ روم کی دیواریں سوچ سمجھ کر بنائی جانی چاہئیں اور روایتی لکڑی کا استعمال کس کی مثال ہے۔ لکڑی کی ٹائلیں ایک ساتھ جڑ کر جدید انداز میں دیواریں سجا دیتی ہیں۔

۴۔ خار باہی نمونہ

لکڑی کی ٹائلیں بچانے کے لیے نمونوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ خارماہی انداز کلاسک ہے جو کسی بھی لاؤنج یا باتھ روم کی شان بڑھا سکتا ہے۔ ٹائلیں لگانے کا ایک اور انداز عرشے کی مانند ہے۔ یہ اسی جنگلی ترتیب جیسا ہے جس کے بارے میں ہم نمبر 2 میں بتا چکے ہیں۔باتھ روم تب بھی دیدہ زیب لگتا ہے جب ٹائلیں چوکور یا پرانے جرمن انداز میں لگائی جائیں۔ باتھ روم ڈیزائن میں ان نمونوں کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔ تو کیوں نہ آپ سب سے الگ ہو جائیں اور باتھ روم میں جدید ٹائلیں لگانے کا رجحان شروع کریں؟

۵۔ جزوی انداز

اگر آپ ساری جگہ میں ٹائلیں نہیں لگا سکتے تو آپ کو ان حصوں کو پونچھنا ہو گا جنہیں نمی سے بچایا جانا چاہیے۔  ماہریندکھاتے ہیں کہ کس طرح ٹائلیں جدید انداز میں ایسے لگائی جائیں کہ وہ باتھ روم کا صرف کچھ حصہ ڈھکیں۔ فرش، شاور کے گرد کا حصہ اور باتھ ٹب اس حصے میں آتے ہیں جہاں متوازی ٹائلیں لگائی گئی ہیں۔ باقی حصوں کے لیے آپ ٹائلوں کا کوئی متبادل چن سکتے ہیں۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں دیواروں پر خاص پینٹ کیا گیا ہے جس میں نمی جذب ہو سکتی ہے۔چھوٹے حصوں میں جدید ٹائلیں لگانے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ باتھ روم کی سستی تجدید میں مدد دیتی ہیں۔

۶۔ انفرادی نمونے

اب ہم ٹائلیں لگانے کے کچھ نمونے دیکھ چکے ہیں جو ٹائلوں اور انہیں جوڑنے کے انداز کے ساتھ عام ماڈل کا نیا بنانا سکھاتے ہیں۔ مگر آپ اس سب سے جان چھڑا کر ٹائلیں لگانے کا کوئی اس سے بھی اچھا ڈیزائن ڈھونڈ سکتے ہیں۔ 

یہ آئیڈیا بک دیکھیے: چھوٹے باتھ روم کے ڈیزائن پر اثر انداز ہونے والے عوامل۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事