رہنے سہنے کے کمرے کے لئے صوفوں کا انتخاب۔چند تجاویز

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Sofás de canto Corner sofas http://intense-mobiliario.com/pt/128-sofas-de-canto NILBUD http://intense-mobiliario.com/pt/sofas-de-canto/6802-sofa-de-canto-nilbud.html, Intense mobiliário e interiores Intense mobiliário e interiores モダンデザインの リビング
Loading admin actions …

یوں تو گھر کے ہر کمرے کی تزئین و آرائش کافی سوچ بچار کا کام ہوتا ہے مگر رہنے سہنے کے کمرے میں مشکل تھوڑی اسلئے بڑھ جاتی ہے کیونکہ یہ ایک ایسا کمرہ ہے جہاں آپکا اور آپکے خاندان کے باقی افراد کا زیادہ تر وقت گزرتا ہے اور کسی حد تک مہمانوں کی زیادہ تر آمد و رفت بھی اسی کمرے میں ہوتی ہے۔ اور جب بات آرائش کی آتی ہے تو یہ بات ضرور یاد رکھنی چاہئے کہ صوفہ رہنے سہنے کے کسی بھی کمرے کا مرکز ہوتا ہے۔ یہ ایسا فرنیچر ہے جسکے اردگرد کمرے کی باقی تزئین و آرائش کا انحصار ہوتا ہے۔ اسلئے اسکاکمرے میں باہم مدغم ہونا ضروری ہوتا ہے۔ 

آج کل کے دور میں جب لامحدود انتخاب میسر ہے تو رہنے سہنے کے کمرے کے لئے مناسب صوفوں کو انتخاب ایک مشکل کام ثابت ہوسکتا ہے۔ مگر آپکو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہومی فائی پر آج ہم آپکے لئے کچھ ایسی تجاویز لائے ہیں جنکو پڑھنے کے بعد آپکا کام آسان ہوجائے گا ۔ 

کمرے کے حجم کو مدِ نظر رکھیں

سب سے پہلی چیز جسکا آپکو خیال رکھنا ہے وہ ہے کمرے کا حجم۔ آپکا کمرہ کتنا بڑا یا چھوٹا ہے ۔ اگر آپکا کمرہ چھوٹے سائز کا ہے تو غالباً اسمیں ایک بڑا صوفہ ہی سما سکے گا اور توجہ کا مرکز بھی ہوگا اسلئے آپکو ایسے صوفے کا انتخاب کرنا ہوگا جو مضبوط تو ہو مگر اسکے ساتھ ساتھ اسکا ڈیزائن منفرد بھی ہو۔ اسکے ہمراہ باقی آرائش کا سامان بھی ایسا ہونا چاہئے جو اسکی خوبصورتی میں اضافہ کرے۔

اگر کمرہ بڑا ہو تو۔۔۔۔۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہیں۔ اگر کمرہ بڑا ہے توآپکو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اسمیں آپ کتنی جگہ صوفوں کے لئے مختص کرنا چاہتے ہیں۔ آیا کہ ساتھ میں کچھ کرسیاں بھی رکھیں گے یا نہیں؟۔ آپکو کافی میز چاہیے یا نہیں؟ اگر ایسا ہے تو ایک سادہ سے ڈیزائن والا بنیادی سا صوفہ آپکے لئے مناسب رہے گا۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ صوفے کو مرکزی حیثیت حاصل ہوتو گول شکل کا صوفہ مناسب رہے گا ۔ اِ س سے نا صرف خوبصورتی آئےگی بلکہ بیٹھنے کے لئے بھی کافی جگہ میسر آئے گی۔   

صوفے کی شکل کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے

اپنے کمرے کے حجم کو مدِنظر رکھنے کے بعد دوسری سب سے اہم چیز جِس کا آپکو خیال رکھنا ہے وہ ہے کہ آپ صوفے کے لئے کس شکل کا انتخاب چاہتے ہیں یا کونسی شکل آپکے کمرے کے حجم کے حساب سے بہترین رہے گی۔ مثال کے طور پر غیر منقسم طرزِ تعمیر میں جب دو حصوں مثلاً رہنے سہنے کے کمرے کو کھانے پینے کے کمرے سے علیحدہ کرنا ہو تو اسکے لئے انگریزی حرف L کی شکل کا صوفہ بہترین رہتا ہے۔ 

پوشش کا انتخاب

رہنے سہنے کے کمرے میں صوفوں کا انتخاب کرتے ہوئے تیسرا اہم فیصلہ پوشش سے متعلق ہے۔ خوبصورتی اور نفاست اہم ہے مگرچونکہ یہ ایک ایسا کمرہ ہے جو سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اسلئے پوشش کا پائیدار اور عملی ہونا بہت ضروری ہے۔ ہم سے سے اکثر کو شائد صوفوں کی پوشش کے لئے مخمل پسند ہو مگر کیا یہ ایک ایسے گھر کے لئے مناسب رہے گا جہاں پالتو جانور ہوں؟۔ اسی طرح ہلکے رنگ کے صوفے ایک ایسے گھر کے لئے قابلِ عمل نہیں جہاں چھوٹے بچے ہوں۔ اسلئے اِن سب عوامل کا خیال رکھیں اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔ 

آرائش کی باقی اشیاء بھی اہم ہیں

صوفہ کمرے میں آسانی سے مدغم ہوسکتا ہے اگر اسکے ساتھ آرائش کی باقی اشیاء اسکونمایاں کرنے میں مدد کریں۔ اِسکا ایک سادہ اور آسان حل یہ ہے کہ صوفہ دیوار کے رنگ یا آرائش میں استعمال ہونے والے رنگوں سے ہم رنگ لیں اور اسکے ساتھ نمایاں نمونوں اور شوخ رنگوں والے کشنوں کا اضافہ کردیں۔ 

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事