مرصع باورچی خانے کے ۱۰ آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Квартира для души, Polovets design studio Polovets design studio ミニマルデザインの キッチン
Loading admin actions …

ایک اچھے گھر کا باورچی خانہ خاتون خانہ کے مزاج کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ اس میں استعمال ہونے والی ہر اشیاء اسکے رنگوں کا امتزاج آپکے ذوق کی عکاسی کرتا ہے اور اسکے اندر کی صفائی ستھرائی آپکی نفاست کو ظاہر کرتی ہے۔ اشیاء اور سامان سے مرصع باورچی خانہ کے کیا آئیڈیاز ہیں، آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

۱۔ اشیاء اور سامان کی ترتیب

مختلف ادوار کے حساب سے گھروں میں تبدیلی اور انکی ترتیب بدلتی رہی ہے۔ الماریوں کی شکل اور انکا شیپ الگ ہوجاتا ہے۔ اس میں بھی یہی ہوا ہے، کھلے شیپ کی الماری اور اسکا اسٹائل اسکی خوبصورتی کو اجاگر کر رہی ہے اگر جگہ بڑی ہے تو اسمیں راڈولی اسٹول یا کرسیاں لگا کر کم جگہ میں بھی گنجائش نکال لی جاتی ہیں۔ بیسن وغیرہ تو عام ہیں مگر انکی ترتیب سے جدت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

۲۔ کم جگہ میں بنایا گیا باورچی خانہ

اس کو کم جگہ میں اچھی طرح سے بنانے کی کوشش کی گئی ہے چھوٹی کھڑکی کے ستھ چمنی کا راستہ نکالا گیا ہے۔ اور دیوار گیر کھانے کی میز اور اسٹول کے ساتھ بنا دیا گیا ہے۔ فرج اور اوون کی جگہ نکال کر انھیں بھی نصب کر دیا گیا ہے، تاکہ بے ترتیبی نہ نظر آئے اوپر سے سفید اور سیاہ رنگ کی ٹائلوں کا استعمال سونے پر سہاگہ!

۳۔ لکڑی کے دوازے اور چھت کا استعمال

ایک سادہ بنا باورچی خانہ جس میں بظاہر زیادہ سامان بھی نظر نہیں آ رہا، لیکن ایک طرف بنی ہوئی کھانا کھانے کی میز اسکے ایک طرف موجود یہ شیشے کے سلائڈنگ والے دروازے اور چھت پر لکڑی کی ڈیزائیننگ اسکی خوبصورتی کو اجاگر کرتی نظر آرہی ہے۔ ساتھ میں گلدان کا استعمال اسکے اندر پھول پودے طبیعت کو ہشاش بشاش بنا رہی ہیں۔

۴۔ روشنیوں کا استعمال

سفید اور سرمئی رنگ سے بنا ہوا یہ سادہ اور کھلا ہوا باورچی خانہ اور اس میں لگی ہوئی الماریاں ہیں جس نے سب اشیاء کو اپنے اندر خانوں میں سمٹ کر رکھا ہے۔ ایک طرف بڑا سا فریج اپنی سرمئی رنگت اور جسمت کی وجہ سے مہمانوں کو مرعوب رکھ رہا ہے اور بیچ میں لٹکے ہوئے سرخ رنگ کے فانوس اسے نیا انداز دے رہے ہیں۔

۵۔ سیاہ اور سفید کا دلکش امتزاج

یہ بھی ایک کھلا ہوا باورچی خانہ ہے، اس میں سیاہ اور سفید رنگ کے امتزاج سے اسے نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے، الگ سے کاؤنٹر اور سائڈ پر بنے ہوئے چولہے اور انکے اوپر بنی ہوئی چمنی سارا دھواں سمیٹ کر اسے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور باورچی خانے کو ہلکا پھلکا رکھ سکتی ہے۔

۶۔ باہر کے نظارے بھی ساتھ ساتھ

سرمئی اور خاکستری رنگ ہم آہنگ کرکے اسے نئی جت دینے کی کوشش کی گئی ہے، ساتھ ہی بالکنی سے آنے والی ہوا اور دیوار گیر کھڑکی جس میں بڑے شیشے لگے ہوئے ہیں کہ اندر بیٹھنے والا کام کے ساتھ ساتھ باہر کے خوبصورت نظاروں سےلطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ گھر کی تعمیر کے حوالے سے مشورہ چاہتے ہیں تو ہمارے معماروں سے مدد لے سکتے ہیں!

۷۔ دلکش اور جدید باورچی خانہ

ایک جدید چولہے سے مزین باورچی خانہ جو آپکو ماچس سنبھالنے کی فکر تک سے آزاد رکھتا ہے ساتھ میں فرج اور مائیکرو اوون اپنی رنگوں اور جسامت کی وجہ سے الگ شان دکھاتے ہوئے۔ اور چولہے کے کاؤنٹر کے نچلے حصے میں اپنی جگہ پر ترتیب سے رکھے ہوئے برتن اور اوپر سے سرخ رنگ کی ٹائلوں نے ایک اچھا تاثر دیا ہوا ہے۔

۸۔ وسیع ڈرائنگ ۔ ڈائننگ بمع باورچی خانہ

ایک وسیع اور کشادہ جگہ پر بنا ہوا مہمان خانہ اور کھانے کا کمرے کے ساتھ بنا ہوا باورچی خانہ بنانے والے کا کمال دکھا رہا ہے۔ جس میں ہر کام کے لئے سہولت موجود ہے۔ سفید اور سرمئی نگوں کی آإیزش لئے یہ جگہیں اور سامان صاحب ضانہ کے اعلٰی ذوق کی عکاسی کر رہا ہے اور باورچی خانے کی چھت پر لٹکے ہوئے سیاہ فانوس میں دودھیا روشنیاں پوری جگہ کو ٹھنڈی اور پرسکون روشنی سے جگمگا رہا ہے۔

۹۔ چھوٹا مگر گنجائش والا باورچی خانہ

اس باورچی خانے کی خاص بات اسکی کم جگہ میں اسکی بناوٹ ہے، تمام اشیاء اور سامان سے مزین یہ جگہ اپنی جگہ مکمل ہے، چھوٹے چھوٹے ریک پر ترتیب سے رکھے ہوئے برتن وغیرہ بھی اچھے لگ رہے ہیں۔ ایک طرف کی دیوار کو شوخ سرخ رنگ دے کر ایک نیا رخ دیا گیا ہے۔

۱۰۔ چھوٹے خاندان کے لئے

ایک نہایت ہی چھوٹے خاندان کے لئے بنا ہوا باورچی خانہ دو یا تین افراد کے لئے کافی ہوسکتا ہے جس میں لکڑی سے بنی الماری اور کاؤنٹر کے پاس رکھے ہوئے دو مناسب سائز کے اسٹول کھانے کی سہولت کے لئے کافی ہیں۔ اس پر دل کو خوش کرنے کے لئے ایک ننھا سا گلدان اور اس میں رکھے رنگین پھول سجا کر بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

باورچی خانے کے مزید آئیڈیاز کے لئے پڑھیں: ۷ لوازمات جن کے بغیر آپکا باروچی خانہ نامکمل ہے!

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事