باورچی خانے کے میز

Farheen Farheen
homify インダストリアルデザインの ダイニング
Loading admin actions …

باورچی خانے کا میز گھر میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے کیونکہ یہ گھر کا مرکز ہوتا ہے۔ سب گھر والے ادھر بیٹھ کر کھانے کے ساتھ مختلف باتیں کرتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں۔ گھر کا مرکزی حصہ ہونے کی حثیت سے اسکا خوبصورت ہونا بھی بہت معنی رکھتا ہے اسلیئے آج کے مضمون میں ہم انکے ڈیزائنز کے بارے میں بات کریں گے تو آئیے شروع کرتے ہیں

روایتی لکڑی کا استعمال

اس تصویر میں سب کچھ روایتی اور مکمل ہے۔ قدرتی میٹریل سے بنی سجاوٹیں ، خوبصورت لکڑی سے بنی میز سب کچھ روایتی طریقے سے سجایا گیا ہے۔ کتنا شاندار ماحول ہے جو آپکے گھر کو ایک خوبصورت وضع بخشتا ہے

قدرتی لکڑی سے بنا

دیہاتی فرنیچر ہمیشہ سے لوگوں کی توجہ کی مرکز رہا ہے اس تصویر میں بھی ایک یہی ڈیزائن پیش کیاگیا ہے،ایک نامکمل لکڑی کا میز اور کرسیاں آپکو پرانی دنیا میں لے جائیں گے، اس کے ساتھ خوبصورت سجاوٹیں لگائیں جائیں تو یہ کمرہ بہت کمال لگے گا

ملا جلا

یہ ڈیزائن بھی دیہاتی ہے اسکی دیواریں ااور فرش اینٹوں سے ملکر بنی ہیں اور ساتھ میں اگر ایک شاندار لکڑی کا میز ہو؟ یہ ڈیزائن دیہاتی اور جدید ڈیزائن کا مکسچر ہے۔ یہ میز لکڑی اور ہوہے سے ملکر بنا ہے اور اسکے ساتھ کرسیوں کی بجائے ایک طرف بینچ رکھا گیا ہے۔ شاندار بلکل شاندار

انڈسٹریل ڈیزائن

دیہاتی ڈیزائن کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ڈیزائن بلکل بیکار اور بلکل ہی ایک لکڑی کا ٹکڑا ہو، یہ ڈیزائن بہت ہی خاص ہے اس میں بہت زیادہ پیٹرنز نہیں ہیں اور نہ ہی بہت زیادہ ڈیزائنز ہیں لیکن یہ آپکو پھر بھی شاندار لگے گا کیونکہ یہ بیچ اسٹائل میں بنایا گیا ہے۔ جدید گھروں کے لیئے یہ ڈیزائن بہت بہترین ہے

ایک کمال کا ٹیبل

ایک کلاسیک ٹیبل جس کو تھوڑا تبدیل کردیا گیا ہے اور یہ ایک کھلے اور حسین باورچی خانے کے لیئے بہت اچھا ہے۔ اسکو اوپر سے لکڑی کا بنایا گیا ہے جبکہ اسکی ٹانگیں ، کرسیوں سے ملائی گئی ہیں جو کہ خاصا منفرد ہے۔ ایک سلیک اور جدید اسٹائل۔

منفرد

گھر میں زیادہ نوجوان موجود ہوں تو ہمیں انکے جیسا کوئی جوشیلا ڈیزائن چننا چاہیے ۔ اسکے لیئے یہ ڈیزائن بہترین ہے۔ میز سادہ لکڑی کا ہے جبکہ کرسیاں مختلف مختلف رنگوں کی لیکن پلاسٹک کی استعمال کی گئی ہیں جو کہ اسکی شان بڑھاتی ہیں۔ کیسا شاندار اسٹائل ہے

سادگی

بہت سے لوگ روایت کے ساتھ ساتھ سادگی کو بھیترجیح دیتے ہیں یہ ڈیزائن انکے لیئے ہے- سادہ لکڑی سے بنا ہوا بیضوی شکل کا یہ میز آپکے کھانوں کو ایک نئی شکل دے گا 

شاندار ڈیزائن

یہ ایک شاندار ڈیزائن ہے اس میز کی بھی ٹانگیں مختلف رکھی گئی ہیں جبکہ اسکے اوپر والاحصہ باورچی خانے کے شیلفوں سے ملا کر بنایا گیا ہے اور اس ڈیزائن کو مزید مختلف بنانے کے لیئے اس کے ساتھ کرسیوں کے بجائے اسٹول رکھے گئے ہیں اس جدید باورچی خانے کے لیئے ایک شاندار ڈیزائن ہے

گول میز

ہمارے باورچی خانے اور گول میز کا ساتھ بہت پرانا ہے ۔ جب آپکے باورچی خانے میں کچھ نا جچے تو یہ گول اسٹائل ہمیشہ چلے گا۔ یہ میز بھی قدرتی لکڑی کا بناہوا ہے ، اسکی کرسیاں بھی لکڑی کی بنائی گئی ہیں۔ ایک روایتی اسٹائل

ہومی فائی تجویز: اگر آپکا باورچی خانہ چھوٹا ہے تو یہ گول میز استعمال کریں

کیفے ٹیریا کا اسٹائل

گھر میں تبدیلی کس کو پسند نہیں ہوتی لیکن اگر وہ تبدیلی عام روایت سے ہٹ کر ہو تو وہ مزید خاص بن جاتی ہے۔ جیسے کہ باورچی خانے میں ایک کیفے ٹیریا اسٹائل میز ہوتو کیسا لگے گا؟ اس میز کا اوپر کا حصہ بھی لکڑی کا بنایا گیا ہے جبکہ لوہے کی سرمئی ٹانگیں اسکو ایک الگ تاثر دیتی ہیں۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事