ایک چھوٹا سا آرام دہ اپارٹمنٹ

Resham Ejaz Resham Ejaz
Apartamento da Catia, INÁ Arquitetura INÁ Arquitetura 北欧デザインの テラス
Loading admin actions …

جانتے ہیں ہمارے پاکستانی گھروں کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ یہ ہے وہ چھوٹی سی جگہ میں گھسا گھسا کر بنائے گئے بہت سے کمرے۔ اب اگر آپ کا گھر بڑے رقبے پر بنا ہے تب تو یہ کوئی مشکل کی بات نہیں مگر چھوٹے گھر اس وجہ سے مزید چھوٹے اور تنگ نظر آنے لگتے ہیں۔ یہ بھی سچ ہے کہ شہروں میں بڑا کیا چھوٹا سا گھر بنانا بھی کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا۔ تو کیوں نہ گھر کی تعمیر اس طرح کی جائے کہ اس پر خرچہ بھی کم آئے اور یہ جگہ کشادہ رکھتے ہوئے تمام ضروریات بھی احسن طریقے سے پوری کرے؟ دیکھیں، ہم لوگ اپنا زیادہ تر وقت اپنے خاندان والوں کے ساتھ موج مستی میں گزارنا پسند کرتے ہیں، تو ظاہر ہے کہ لاؤنج بڑا سا ہونا چاہیے جہاں سب کے جمع ہو جانے کے بعد بھی گھٹن کا احساس نہ ہو۔ کھانے کا کمرہ لاؤنج میں ہی بنائیں۔  کچن کھلا رکھیں تا کہ کچن میں کام کرتے وقت آپ ٹی وی دیکھ سکیں اور سب کے ساتھ بات چیت میں حصہ بھی لے سکیں۔ خواب گاہوں کے لیے عموما چھوٹی جگہ بھی کافی رہتی ہے۔

آج ہم آپ کے لیے چھوٹے رقبے پر بنے ایک آرام دہ گھرکی تصاویر لائے ہیں جس میں سے آپ اپنے گھر کے لیے تجاویز ڈھونڈ سکیں گے۔

روشن لاؤنج

گھر کے پہلے حصے کی خوبصورت سجاوٹ دیکھ کر ہی آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ باقی کا گھر کیسا ہو گا۔ سفید دیواروں کے ساتھ لکڑی کا فرش جدت کو قائم رکھتے ہوئے گھر میں اپنائیت کی ہوا لے آتا ہے۔ شیشے کے دروازے جگہ کو صبح کی روشنی میں نہلا دیتے ہیں۔  نیلے رنگ کا سوفا رنگوں اور آرام کا اضافہ کرتا ہے تو کنارے پر رکھا گلدان قدرت کی خوبصورتی گھر کے اندر لے آتا ہے۔

خوبصورت شیلف

لکڑی سے بنا یہ ٹی وی سٹینڈ بھی اپنی طرز کا ایک ہی ہے۔  فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ریموٹ وغیرہ رکھنے کے لیے علیحدہ خانہ بنایا گیا ہے۔  دیوار کے دوسری جانب بنے شیلف میں خوبصورت آرائشی اشیاء سجی ہیں۔

لکڑی کا استعمال

اس تصویر میں آپ کھانے کے حصے کے ساتھ ساتھ ٹی وی سٹینڈ میں استعمال ہونے والا لکڑی کا کام بخوبی دیکھ سکتے ہیں۔  کرسیاں  اور میز مکمل طور پر لکڑی سی بنی ہیں جبکہ پچھلی دیوار کو فن پارے سجا کر دلچسپ بنایا گیا ہے۔

کچن، ایک کھلے کاؤنٹر کے ساتھ

اتنی سی جگہ میں بھی کچن کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے سامنے ایک بار  (کھلا کاؤنٹر) بنایا گیا ہے، جہاں کوئی بھی اکیلے ناشتہ کر سکے۔

مکمل منظر

اس رخ سے پتا چلتا ہے کہ اس ننھے سے اپارٹمنٹ کو کس چالاکی سے سجایا گیا ہے کہ یہ ہر طرح سے فعال ہو اور کسی کا بھی اس کے سائز کی جانب دھیان نہ جائے۔ جہاں دیوار پر لگے ہک چھوٹا موٹا سامان لٹکانے کے لیے فعال ہیں، وہیں ہلکا سرمئی قالین اور اونچا لیمپ خوبصورتی کو کہیں کھونے نہیں دیتے۔

باتھ روم

سفید رنگ اور لکڑی کے امتزاج کو قائم رکھتے ہوئے اس باتھ روم  کی جدت کو ہلکے سے دیہی رنگ میں رنگا گیا ہے۔ سنک کے پیچھے لگا بڑا سا آئینہ اور شاور کی شیشے کی دیوار اسے کشادہ دکھانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

حسین بالکونی

شیشے کی دیواروں سے ڈھکی اس چھوٹی سی بالکونی کو بھی ہلکے پھلکے فرنیچر اورقدرت کی ترجمانی کرتے چند گملوں سے سجا کر جیسے اس کے ذریعے پورے گھر کو چار چاند لگا دیے گئے ہیں۔

اس آئیڈیا بک کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ پہلے اور بعد میں: ایک اپارٹمنٹ کی شاندار تجدید نو۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事