باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاء

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Diseño de Vivienda Unifamiliar Caballito, Diseño de Locales Diseño de Locales クラシックデザインの キッチン 木 木目調
Loading admin actions …

باورچی خانہ ہر گھر کی بنیادی ضروریات میں سے ایک  ہے۔ جہاں ہم کھانہ پکاتے ہیں یوں تو آپ نے باورچی خانے کی سجاوٹ اور اس کی صفائی کے بارے میں بہت پڑھا ہو گا ۔لیکن آج ہم ہومی فائی میں لائے ہیں ایسی اشیاء کی فہرست جو باورچی خانے میں لازمی ہونی چاہیں ۔ آئیے دیکھتے ہیں۔

برتنوں والی الماری

برتنوں والی الماری ہر باورچی خانے کی ضرورت ہے ۔اس سے نہ صرف باورچ خانے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا بلکہ برتن بھی ادھر اُدھر بکھرنے سے بچ جاتے ہیں۔

فریج کا استعمال

باورچی خانے میں اشیاء کو تروتازہ رکھنے اور خراب ہونے سے بچانے کے لیے فریج کا استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ خوبصورت ہونے کے ساتھ آسانی بھی پیدا کرتا ہے۔

خوبصورت کاؤنٹر

اس باورچی خانے میں استعمال کیا گیا کاؤنٹر خوبصورت ہونے کے ساتھ الماری کا بھی کام دے رہا ہے ۔جس میں برتن بھی آسانی سے رکھے جا سکتے ہیں۔ 

چمچ لٹکانے والا سٹینڈ

اس باورچی خانے میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ چمچوں کو بکھرنے سے بچانے کے لیے سلیقے سے ہک یا سٹینڈ پہ لٹکایا گیا ہے۔

چھوٹے چمچ رکھنے کے لیے درازوں کا استعمال

اس باورچی خانے میں آپ دیکھ  سکتے ہیں کی ضرورت کی چھوٹی اشیاء رکھنے کے لیے درازوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے  چیزں بکھرنے سے بچ جاتی ہیں۔ اور خوبصورت بھی دکھتی ہیں۔

فرائی پین

جب ہم کچھ بھی پکانے کا سوچتے ہیں تو سب سے پہلے فرائی پین کا خیال آتا ہے ۔ نان سٹک فرائی پین بہت پائیدار ہوتے ہیں۔ اس میں کھانہ آسانی سے پکایا جا سکتا ہے ۔ یہ باروچی خانے میں سب سے  استعمال ہونے والی اشیاء میں سے ایک ہے۔

کٹنگ بورڈ

سبزیاں کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والا کٹنگ بورڈ بھی ہر  باورچی خانے کی بنیادی اشیاء میں سے ایک ہے۔  

چھریاں رکھنے کے لیے

چھریاں رکھنے کے لیے کسی سٹینڈ یا بکس کی ضرورت پڑتی ہے اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ   چولہے کے ساتھ  چھریاں رکھنے کی جگہ بنائِ گئی ہے۔

اوون

اگر آپ جلدی میں ہیں اور کھانا گرم کرنا ہے تو آپ چولہا جلانے کی بجائے  اوون سے گرم کرنے کو ترجیح دیں گے باقی سب چیزوں کے ساتھ  یہ بھی باورچی خانے کی بنیادی اشیاء میں شامل ہے۔

لوہے کی سلاخوں والی الماری

کونے والی الماریوں کے لیے کارآمد طریقہ لوہے کی سلاخوں والی الماری ہے.تو اس میں برتن رکھنے کے لیے آسانی ہوتی ہے اور اس سے بہت دور کی جگہ پر آسانی سے رسائی حاصل ہوتی ہے۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事