پُر آسائش خوابگاہیں جو ہم خوابوں میں دیکھتے ہیں

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Live the Luxury, Casa Più Arredamenti Casa Più Arredamenti
Loading admin actions …

ہم سمجھتے تھے کہ شاندارخوابگاہوں کے زمرے میں ہم سب دیکھ چُکے ہیں مگر پھر ہمارے ہاتھ پُرآسائش خوابگاہوں کا یہ خزانہ لگا۔ جب آپ ماہرین تعمیرات جنہوں نے یہ شاندار خوابگاہیں تخلیق کی ہیں کا ہنر دیکھیں گے تو آپکو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔ ہم نے سوچا کہ اِن سے شائد آپکوایک جدید وضع قطع سے آراستہ خوابگاہ بنانے کے لئے کوئی تجویز مل سکے ۔ تیار رہئے کیونکہ ہر چکمتی چیز واقعی میں سونا ہو سکتی ہے۔ آئیے ہمارے ساتھ اور آسائش کے اس سمندر میں ہمارے ساتھ غوطہ لگائیں۔ 

1۔ پُر سکون اور تخلیقی

یہ خوابگاہ! سفید اور نقرئی رنگ کا امتزاج بے کیف لگ سکتا ہے مگر حقیقت میں یہ اتنا منفرد اوردلآویز لگ سکتا ہے کہ آسائش کا احساس باقی تمام احساسات پرحاوی ہوگیا ہے۔ ایمانداری کی بات ہے کہ یہ کسی 7 ستاروں والے ہوٹل کے کمرے سے کم نہیں دکھائی دیتا۔ ہم یقیناً اسمیں تا حیات رہ سکتے ہیں۔

2۔ ہلکے رنگوں کے ساتھ آسائش

اگر آپکا خیال ہے کہ ہلکے رنگوں کے ساتھ آپ آسائش کا احساس نہیں اجاگر کر سکتے تو یہ خوابگاہ آپکی سوچ بدل سکتی ہے۔ کافی اور سفیدی مائل مدھم زرد رنگ کا استعمال کمرے میں گرمائش کا احساس اجاگر کر رہا ہے اور اسکو خوش آمدیدی بنا رہا ہے ۔ بڑے سائز کا پلنگ اور غضب ناک سازوسامان اس کمرے کو بہت پُرکیف بنا رہا ہے۔ 

3۔ چکمتا ہوا شیشہ

ہیلو! سنگِ مرمر، معدنی پتھر اور شیشہ، یہ سب اس خوابگاہ میں اکھٹے استعمال ہوئے ہیں اور اِن سب نے مِل کر آسائش کا ایسا احساس پیدا کیا ہے کہ اس پر یقین کرنا مشکل ہے۔ نمایاں مسہری یا فانوس کے بغیر بھی یہ کمرہ مکمل لگتا مگر انکی موجودگی نے اس کمرے کو چار چاند لگادیئے ہیں۔ 

4۔ عیب سے پاک نمونے

ان سفید اور سیاہ دھاریوں میں ایسی کیا بات ہے کو کہ اس کمرے کو اتنا وضعدار اور پُرآسائش بنا رہی ہیں۔ روشنی سے بھرپور اس کمرے میں کمخواب کے پردوں، سنہری سازو سامان اور فرنیچر کے ساتھ سفید اور سیاہ دھاریوں کی اس پوشش والی ان ڈرامائی کرسیوں نے کمرے کو زندگی اور شوخی سے بھر دیا ہے اور کمرے میں مجموعی طور پر ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ 

5۔ سفید اور سفیدی مائل مدھم زرد رنگ کا امتزاج۔۔بالکل خواب سا

تہہ بندی والی مسہری اس کمرے میں وہ کام بخوبی کر رہی ہے جس مقصد کے لئے اسکو بنایا گیا ہے ۔ یہ کمرے میں سب سے نمایاں چیز ہو اور اسمیں داخل ہوتے ہی اپنی جانب توجہ مبذول کراتی ہے۔ اسکا سہرا اسکی غیر معمولی جسامت کو جاتا ہے۔ اسکے ہمراہ دیواروں پر لگے شیشوں کے پینل اور آنکھوں کو خیرہ کرنے والی روشنیاں ایک شاندار اور پُر آسائش خوابگاہ تعمیر کرنے کی ایک کامیاب ترکیب ہیں۔ 

6۔ بالکل ہی غیرمنفرد

واہ! اس خوابگاہ کی تعریف ہم کہاں سے شروع کریں۔ یہ بہت ہی مشکل کام ہے۔ ہمارے خیال میں اسکی سیاہ دیواروں سے شروع کر لیتے ہیں۔ یہ بالکل غیرمنفرد ہیں اور ایک بڑا جراتمندانہ فیصلہ بھی۔ انکے ساتھ کچھ شوخ نمونے استعمال کئے گئے ہیں اور مرصع فانوس بھی۔ اور کیا ہم پلنگ کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ سیاہ اور سنہرے رنگ کا باہم استعمال کیا بھلا لگ رہا ہے۔ یہ ایک ایسا امتزاج ہے جو کبھی پرانا نہیں ہوتا۔

7۔ شاندار اور پُروقار

آخر میں ہم نے آپکے لئے ایک ایسی خوابگاہ بچا کر رکھی ہے جسکی ہر چیز سے آسائش کا تھوڑا تھوڑا احساس پیدا ہو رہا ہے اور ان سب نے مل کر ایک خوبصورت ماحول قائم کر دیا ہے۔ سنگِ مرمر کے فرش، خوبصورت غالیچے،دیواروں پر لگے شیشے کے پینل اور نمایاں پلنگ نے مل کر ایک ایسی خوابگاہ بنائی ہے جو کہ غیر منفرد تو ہے ہی مگر اسکے ساتھ اسکے ہر پہلو سے آسائش جھلک رہی ہے۔ بہت ہی شاندار۔ 

خوابگاہوں کے لئے مزید شاندار تجاویش کے لئے پڑھئے ہمارا یہ مضمون ’ خوابگاہوں کے 12 شاندار ڈیزائن’ ۔ 

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事