مہمانوں کا کمرہ سجانے کے 12 بہترین انداز

Hamna – Homify Hamna – Homify
Villa, Design studio by Anastasia Kovalchuk Design studio by Anastasia Kovalchuk クラシカルスタイルの 寝室
Loading admin actions …

جب بھی ہمارے گھر مہمان رکنے کے لیے آ رہے ہوتے ہیں تو ہم ان کو متاثر کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں چاہے وہ شہر کی سیر کروا کر کریں، کسی اچھے ہوٹل لے کر جائیں یا پھر اپنے خوبصورت گھر کی آرائش سے متاثر کریں۔  اور ایک اچھے میزبان کی یہ ذمہ داری بھی ہوتی ہے کہ اس کے مہمان آرام دہ بھی رہیں اور خوش بھی۔ 

اگر آپ کے گھر میں بھی کوئی  فالتو کمرہ موجود ہے تو آپ اسے مہمان خانے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ہم آج کے ہومی فائی میں 13 ایسے انداز لے کر آئے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے مہمان خانے کو بہت خوبصورت اور مہمانوں کو خوشآمدید کہنے والا بنا سکتے ہیں۔

1- آرام دہ بستر اور مزے دار آرٹ

کتنا زبردست بستر ہے نا! کیا آپ کو بھی اپنا آپ اس آرام دہ بستر پر لیٹا خواب خرگوش کے مزے لیتا نظر آ رہا ہے؟ ہمیں تو آ رہا ہے۔  اس کمرے کو اور زیادہ زبردست انداز اس کا خوبصورت رنگوں کا کامبینیشن اور مزے دار آرٹ بنا رہا ہے۔

2- منفرد اور دلچسپ آرائش

کیا یہ ضروری ہے کے مہمان خانہ ہمیشہ سنجیدہ آرائش والا ہونا چاہیے؟ نہیں بالکل بھی نہیں!! جیسے یہ مثال آپ کے سامنے ہے کہ تھوڑی سی دلچسپ انداز کی آرائش آپ کے کمرے کو کتنا منفرد بنا دے گی۔

3- سٹوریج

آپ اپنے مہمانوں کے لیے چیزیں رکھنے کی جگہ بھی بنائیں کیونکہ سارے مہمانوں کے پاس سوٹ کیس یا بیگ ہوتا جسے رکھنے کی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور بار بار بیگ سے کپڑے نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

4- سادہ

سادہ انداز ہمیشہ صاف ستھرا اور وضع دار لگتا ہے۔ اور کبھی بھی فکشن سے باہر نہیں ہوتا۔ کیا آپ کو لگتا ہے کے یہ کمرہ پرانے اسٹائل کا یا غیردلچسپ ہو سکتا ہے؟

5- کام کرنے کی میز

کام کرنے کے لیے میز کی موجودگی ایک بہت زبردست آئیڈیا ہے۔ ایسی جگہ جدھر لیپ ٹاپ پر کام ہو سکے یا بیٹھ کر آرام سے پڑھائی لکھائی ہو سکے، یہ جگہ آپ کے مہمانوں کو بہت پسند آئی گی۔

6- روشنی

روشنی کی موجودگی بہت اہم ہوتی ہے۔  اس لیے قدرتی روشنی کے ساتھ ساتھ مصنوعی روشنی کا انتظام بھی رکھیں۔ اور آج کل تو مصنوعی روشنیاں اتنے خوبصورت انداز کی ہوتی ہیں کہ وہ خود آرائش کا حصہ معلوم ہوتی ہیں۔

7- آرام کی جگہ

اگر آپ کے پاس جگہ موجود ہے تو پھرایک چھوٹی بیٹھنے کی جگہ اپنے مہمان خانے میں ضرور بنائیں۔ ایک رگ، کاؤچ اور تھوڑے سے کشن پورے کمرے کا نقشہ بدل دیں گے۔

8- زیادہ اشیاء رکھنے کی جگہ

تھوڑی سی اور جگہ پلیز!! الماری، صاف ستھری میز اور ڈیسک آپ کے مہمانوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوں گیں۔

9- رنگوں کا استعمال

رنگوں کے استعمال سے بالکل بھی نا گھبرائیں۔ مختلف رنگ آپ دیواروں پر، فرنیچر پر یا کسی اور آرائشی انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔ بستر پر بچھائی گئی شوخ رنگوں والی چادر بھی بہترین ہے۔

10- بالکنی

بالکنی کی موجودگی ہر کمرے کو بہت پرکشش بنا دیتی ہے۔ ایک ایسی جگہ جدھر سے آپ کے مہمان گھر سے باہر نکلے بغیر ہی باہر کی کھلی فضا کا مزہ لے سکیں۔

11- انٹرٹینمینٹ

یہ ایک بہت اہم نکتہ ہے، مہمانوں کو انٹرٹین کرنا ہی اصل میں میزبان کا اصل مقصد ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ ٹی۔وی ضرور کورےمیں رکھیں۔ اس کے علاوہ چند اچھی کتابیں اور گیم بھی کمرے کو بہت پرکشش بنا دیں گے۔

12- رسائی

مہمانوں کے لیے سب سے اہم بات رسائی کی ہوتی ہے۔ وہ آرام سے آپ کو تنگ کیے بغیر آ جا سکیں، یہ بات آپ کے لیے بھی زیادہ آسان ہے اور مہمانوں کے لیے بھی۔

صفائی کے 14 طریقے جنکا جاننا آپ کے لئے بہت ضروری ہے!

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事