۹ پرانے فیشن ایبل انداز کی تجاویز جنہیں آپ بہت پسند کریں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Mobili in stile Shabby Chic, Mobilinolimit Mobilinolimit カントリースタイルの 寝室
Loading admin actions …

پرانے انداز کی زیادہ تر سجاوٹ برطانیہ کے پرانے دیہی گھروں سے حاصل کی جاتی ہے۔ یہ پرانے اور جدید عناصر کے ملاپ سے بنتی ہے اور دھیمے رنگوں حیسا کہ گلابی، سبز یا نیلے سے پہچانی جاتی ہے، مگر مرکزی رنگ سفید ہی ہوتا ہے۔

یہ انداز دو بالکل مختلف تصورات کو اکٹھا کرتا ہے۔ ایک طرف ہم پرانا انداز دیکھتے ہیں جس کے لیے ذرا استعمال شدہ سامان پسند کیا جاتا ہے۔ دوسری طرف فیشن ایبل جس کا مطلب ہے منفرد، نفیس اور جدید۔ 

اس انداز میں لکڑی اور لوہے کا کھلا استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ خواب گاہوں میں لوہے کے ذرا پرانے مگر جدید انداز کے ہیڈ بورڈز رکھے جاتے ہیں۔ آپ کو کیسا لکڑی کا فرنیچر بھی ملے گا جو دیکھنے میں ذرا پرانا لگتا ہو۔ 

اگر آپ کچھ مکمل طور پر رومانوی یا منفرد چاہتے ہیں تو یہ انداز آپ کے لیے ہے۔ 

ہومی فائی کے ساتھ چلیے اور دیکھیے کہ ایسا کیا ہے جو اس انداز کو انوکھا بناتا ہے۔

۱۔ ایک دلکش داخلہ

homify コロニアルな 壁&床 タイル

سادگی، اچھا ذوق، گہرے، اپنائیت بھرے رنگوں کے ساتھ باریکیوں پر دی گئی توجہ… . اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ داخلہ خوبصورتی کے تمام لازمی عناصر سے لیس ہے۔

لکڑی کے فرش اور بید کی کرسیوں کے ساتھ آپ کے دروازے سے اندر داخل ہوتے ہی ایک خوشگوار اور پرسکون ماحول قائم ہو جاتا ہے۔ 

یاد رکھیں کہ داخلی ہال آپ کے گھر کا آئینہ دار ہوتا ہے جو مہمانوں کو آپ کی پسند اور ذوق کی پہلی جھلک دکھاتا ہے۔

۲۔ روز مرہ کے معول سے بچنے کے لیے ایک چھوٹا سا گھونسلا

گھر کا یہ حصہ چھوٹا تو ہے مگر اس کی خاموش اور سادہ وضع نے ہمیں بہت ساری وجوہات کی بنا پر متاثر کیا۔ اول یہ کہ یہ دیہی اور جدید کا ایک جسین امتزاج ہے۔ دوم یہ کہ لگری کے فرش تک آتے نازک پردے سوفے کے کشنز اور کور جیسے ہی ہیں جس سے گھر میں ایک نفیس، قدیم انداز کا احساس آ سکتا ہے۔ 

اس کے علاوہ چھت پر لگی چھوٹی روشنیاں اور ٹی وی سٹینڈ اس جگہ کو کہیں حسین بنا دیتے ہیں۔ 

یہ چھوٹے اپارٹمنٹ کے لیے بہترین مجموعہ ہے جو کلاسک بھی ہے اور خوبصورت بھی۔

۳۔ پینٹ شدہ فرنیچر

'Vintage' shabby chic white extending fir table by Sedit homify クラシックデザインの ダイニング テーブル

پرانے فیشن ایبل انداز کا ایک اہم ستون پینٹ شدہ لکڑی کے فرنیچر کا استعمال ہے جسے پیشہ وران نے اس خاص منصوبے میں استعمال کر کے کمرے کا مرکزی حصہ بنا دیا ہے۔

جدید اور سادہ انداز کا امتزاج پیش کرتا لوہے کا فرنیچر اور روشنی منفرد وضع بناتے ہیں اور رجحانات کو ایک نیا رخ دیتے ہیں جو دیکھنے والے کو خوشگوار معلوم ہوتا ہے۔

۴۔ کچن میں عجوبہ

کچن گھر کی مرکزی سماجی جگہوں میں سے ایک ہوتا ہے سو اسے کبھی بھی گھر کے آرام دہ اور ذاتی ماحول سے الگ تصور نہیں کیا جا سکتا۔

خاص کر پرانے فیشل ایبل انداز میں سبز و سفید رنگوں اور بید سے بنے سامان کے ساتھ یہ ساری جگہ رومانوی انداز میں روشن ہو کے بے جد پر کشش بن سکتی ہے۔

۵۔ علاقائی ابتدائیہ مدد کرتا ہے

اس دیہی گھر کی تجدید نے اس کے بہترین عناصر کو نمایاں کیا۔

کچن میں پینٹ شدہ سرمئی لکڑی کا فرنیچر ہے جو چھت پر موجود لکڑی کے شہتیروں کے ساتھ خوبصورتی سے ضم ہو جاتا ہے۔ اس امتزاج کا نتیجہ خوبصورتی اور دلکشی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ 

اس ڈیزائن کا ایک اور اہم عنصر گھر کے اصلی انداز اور نئے، جدید عناصر کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔

۶۔ ایک نئی الماری

اس کمرے میں ہم ایک منفرد ڈیزائن دیکھتے ہیں۔ جہاں پرانا فیشن ایبل انداز زیادہ تر سفید اور بھورے رنگوں سے مل کر بنتا ہے یہاں ہم ہلکے سبز کی ایک جھلک دیکھتے ہیں جو ماحول کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

ڈریسنگ روم سے لے کر بیڈ اور دروازے تک اس جگہ کی ہر باریکی پر توجہ برتی گئی ہے۔ کیا آپ کو یہ چار چوبہ بستر پسند آیا؟

۷۔ پرانا فیشن ایبل انداز

یہ چھوٹا سا گھر نفیس اور رومانوی سجاوٹی ذوق کی دلکش مثال ہے۔ یہ گھر صرف دو مرلے کا ہے اور اسے ۱۹۲۰ میں بنایا گيا تھا۔ اس میں چھوٹی اور فعال جگہیں ہیں۔

ایک بڑا سا روشن دان اس کمرے کو روشن کرتا ہے جسے ہلکے رنگوں کے سامان جیسا کہ سفید لکڑی کے فرش نے مزید نمایاں کیا ہے۔ کچھ احتیاط سے چنے گئے سامان کے ساتھ جو ماحول کو رومانوی اور پرسکون بناتا ہے، یہ سجاوٹ سادہ ہے۔ 

کیا آپ کو یہ تصویر بہت پسند نہیں آئی؟ جو دلکشی میں بے پناہ اضافہ کرتی ہے؟

۸۔ پرانے تصورات نئے کرنا

homify クラシックデザインの リビング

خراب حالت میں موجود عناصر کی تجدید اس خوبصورت سجاوٹ کا باعث بنی ہے۔

اس منصوبے میں ہم نے ہلکے اور گہرے پیلے رنگوں کا فرنیچر دیکھا جس پر نیا پینٹ کیا گیا تھا۔ یہ کمرے کو زمینی اور دھیمے رنگوں سے مالا مال کرتا ہے۔

۹۔ باغ میں عمدگی موجود ہے

پرانا فیشن ایبل انداز باغ میں نئی روح پھونک سکتا ہے۔

اس مخصوص مثال میں  ہم ایک خوبصورت بیرونی جگہ دیکھتے ہیں۔ 

کرسیاں میزیں سادہ ہیں جبکہ ارد گرد ہریالی ہے۔ 

درمیان میں رکھا گلدان منظر کو مکمل کرتا ہے۔ 

اگر آپ کو یہ مضمون اچھا لگا تو یہ بھی پسند آئے گا: کم بجٹ میں گھر کی سجاوٹ۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事