اگر آپ ۳۰ سال سے بڑے ہیں تو آپ کے گھر میں یہ چیزیں نہیں ہونی چاہیئں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Heimkino Berlin, raumdeuter GbR Berlin raumdeuter GbR Berlin クラシックデザインの 多目的室
Loading admin actions …

کیا بڑا ہونا بہت مزے کی بات نہیں ہے؟ سونے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا، آپ جب چاہیں آئس کریم کھا سکتے ہیں، ہمیں دوستوں کے گھر رات رکنے کے لیے ماں باپ کی اِجازَت کی ضرورت نہیں رہتی وغیرہ وغیرہ۔ اِس کے علاوہ بہت سی آزادی کے ساتھ بہت سی ذمہ داری بھی آ جاتی ہے، جیسے کرایہ بھرنا، بجلی کا بل بھرنا… ہر چیز خود اپنے پیسوں سے خریدنا۔ 

مگر خوش رہیے کیوں کہ ہر چیز بری نہیں ہے۔ بڑے ہونے کی اچھی خصوصیات میں سے ایک آپ کا اپنے گھر کے اندازِ کے لیے خود ذمہ دار ہونا ہے۔ اور یہ بالکل نہ سوچیں کے گھر کی سجاوٹ کوئی مشکل کام ہے، کیوں کہ ہومی فائی ہمہ وقت ڈھیروں ڈھیر تجاویز کے ساتھ آپ کی خدمت میں موجود ہے۔  آج ہمارے پاس ایسی تمام چیزوں کی ایک فہرست ہے جو آپ کو نہیں کرنی چاہیئں یا آپ کو ان کے بارے میں ایک بار سوچنا ضرور چاہیے اگر آپ ۳۰ سال سے بڑے ہیں تو!

  تو شروع کریں؟

۱ ۔ بہت چھوٹے قالین

صرف لوگوں کو دکھانے کے لیے فرش پر قالین نہ ڈالیں۔ ایک ایسا قالین چنیں جو آپ کے رہنے کے کمرے کو بناوٹ، رنگ اور ایک منفرد ڈیزائنعطا کرے۔ یہ کمرے کی سجاوٹ کو بلاشبہ چار چاند لگا دے گا۔

۲ ۔ ٹیلی ویژن رکھنے کے لیے ایک بہتر جگہ

کیا آپ کا اپنا ٹی وی کسی بینچ، پرانی ٹیبل یا کسی کریٹ پر رکھا جانا چاہیے؟ ہرگز نہیں۔ اِس کے لیے کوئی بہتر انتخاب کریں جیسا کہ اسے دیوار میں لگوانا یا ایک خوبصورت ٹَرالی پر رکھنا جس میں سامان رکھنے کی جگہ بھی ہو۔ اگر چاہیں تو آپ اِس کو گھر سے نکال کر اپنا گھر کھلا بھی کر سکتے ہیں۔

۳ ۔ دیواروں پر بغیر فریم کے لگایا گیا آرٹ

[모던 아메리칸] 체스터 레더 룩 1/2인소파 , CCBRAND CCBRAND クラシックデザインの リビング ソファー&アームチェア

بھئی آپ کو پکاسو کی اصلی تصویروں کی ضرورت نہیں ہے مگر برائے مہربانی دیواروں پر جو بھی لٹکائیں اسے ایک فریم میں مقید ضرور کریں چاہے وہ کسی بھی قسم کی تصویر کیوں نہ ہو۔

۴ ۔ چمکدار لیمپ

Lampes de sol, TAHANEA TAHANEA モダンデザインの リビング 照明

ایک تیز ، خراب اور ‏غیر آرام دہ روشنی کو بھلا کیوں چنا جائے؟ نرم، نارنجی روشنیاں چنیے تا کہ ایک ذاتی اور آرام دہ ماحول بنایا جا سکے۔ یہ روشنیاں خوبصورتی میں بھی اضافہ کر دیتی ہیں۔ تو اور کیا چاہیے!

۵ ۔ عارضی فرنیچر

homify モダンデザインの リビング

جب ہم عارضی فرنیچر کی بات کرتے ہیں تو اس سے مراد ایسا فرنیچر ہوتا ہے جو جگہ تو بہت گھیرے مگر جگہ کی خوبصورتی یا فعالیت بڑھانے میں اپنا کوئی کردار ادا نہ کرے۔ 

اب آپ بڑے ہو چکے ہیں، سو اِس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ کے صوفے، میز، الماریاں اور باقی سارا سامان بھی آپ کے طرز زندگی سے مطابقت رکھتا ہو۔

۶ ۔ سستا بیڈ، گدا اور دوسرا کپڑے کا سامان

Wykeham Court by WN Interiors homify モダンスタイルの寝室

آپ محنت کر رہے ہیں اور بوڑھے ہو رہے ہیں۔ کیوں نہ خود کو ایک آرام دہ بستر سے نوازا جائے؟

۷ ۔ بستر نہ بنانا

ہر روز اچھے سے بستر بنانا دن کے آغاز کا اچھا طریقہ ہے اور یہ آپ کی جسمانی اور ذہنی تندرستی کی بھی نشاندہی کرتا ہے۔ یقین کریں کہ ایک منظم ماحول اچھا محسوس کرنے اور کام پر توجہ دینے کے لیے لازمی ہے۔

۸ ۔ پلاسٹک کے برتن

جب تک آپ کسی پکنک پر نہیں جا رہے، پلاسٹک کے بَرتنوں کا آپ کے گھر میں کوئی کام نہیں۔

۹ ۔ خراب فریم

اگر آپ اس چمکدار اور شوخ رنگوں والے فریم سے چھٹکارا حاصل نہیں کرنا چاہتے جس پر بیسٹ فرینڈز لکھا ہے، تو اسے کسی اور جگہ پر منتقل کر دیں۔ رہنے کے کمرے کے لیے زیادہ نفیس انتخابات چنیں جیسا کہ لوہے کے فریم۔

۱۰ ۔ وہ الگ الگ طرح کے گلاس

وہ الگ الگ طرح کے گلاس شاید آپ کو اچھے وقتوں کی یاد دلاتے ہوں، مگر وہ سب کو دکھانے کے لیے سامنے نہ رکھیں۔ اب اب اُنہیں استعمال تو کرتے نہیں تو جگہ کو صاف اور نفیس رکھیں۔

۱۱ ۔ ایک خالی شیلف

homify モダンデザインの 書斎 食器棚&棚

پھول ، فنکارانہ ٹکڑے، کتابیں اور دوسرا سامان آپ کے گھر کے اندرونی حصے کی سجاوٹ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ اِس قسم کی سجاوٹ پر کچھ خرچہ کریں تا کہ آپ کا کتابوں کا شیلف خالی خالی نہ لگے۔

۱۲ ۔ نقلی پھول پودے

نقلی پھول پودوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ اِس سے بہتر ہو گا کہ آپ ایسے اصلی پودے لے لیں جو گھر کے اندر رکھے جا سکتے ہوں اور اُنہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت نہ ہو۔

۱۳ ۔ وہ کشن جو صوفے کے ساتھ ملے تھے

homify クラシカルな 窓&ドア カーテン

وہ ایک جیسے اور بیزار کن ہوتے ہیں۔ آپ اس سے بہتر کچھ کر سکتے ہیں۔ مختلف حجم، رنگوں اور بناوٹ کے کشن خریدیں۔ 

ہومی فائی کا اشارہ: عام صوفے کے لیے ۴۵ سینٹی میٹر چھوڑے کشن رکھیں، بڑے صوفے کے لیے ۶۰ سینٹی میٹر اور چھوٹے کے لیے ۴۰ سینٹی میٹر چوڑائی کے کشن رکھیں۔

یہاں دیکھیے: آپ کے دو منزلہ گھر کے لیے ۱۵ خوبصورت بیرونی حصے۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事