ایک خوش حاَل پاکستانی خاندان کے لیے بنایا گیا جدید گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Campanario Purisima 204, Arquitectura MAS Arquitectura MAS モダンな 家
Loading admin actions …

آج ہم آپ کو تقریباً ۱۵ مرلے پر واقع اِس خوبصورت گھر کے اندرونی و بیرونی حصے دکھائیں گے جو روایتی فن تعمیر کے کچھ عناصر رکھتا ہے۔

پتھروں سے بنے ستونوں، چھت کی ٹائلوں، اور لکڑی کی چھت والی بالکونیوں میں قدیم اندازِ واضح ہے مگر یہ سب آپس میں مل کر ایک نہایت جدید گھر تشکیل دیتے ہیں جس کا اندرونی حصہ کشادہ ہے اور کمرے بے انتہا روشن۔

ہم آپ کو اِس گھر کا جائزہ لینے کی دعوت دیتے ہیں تا کہ آپ کو اپنا گھر بنانے میں مدد مل سکے۔

متاثر کن بیرونی حصہ

ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اِس پوری رہائش گاہ کا ڈیزائن معماروں نے بہت سوچ سمجھ کر بنایا ہے۔ پتھر کے بڑے بڑے ٹکڑے، لکڑی کی مضبوط چھتیں، بڑی بالکونیاں اور صحن، ٹائلوں سے ڈھکی ڈھلانوں کے درمیان چھوٹی دیواریں ایک دلچسپ اور پر کشش وضع تخلیق کرتی ہیں جو دور سے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہے۔

رسائی

گھر میں داخل ہونے کا یہ حصہ سادہ رکھا گیا ہے کیوں کہ اِس گھر کی خوبصورتی کا اصل راز اِس کا ایک جیسا اندازِ ہے ۔ اِس تصویر میں ہم ٹیرِس کے نیچے موجود گاریاں پارک کرنے کی جگہ دیکھتے ہیں۔ اِس کے ساتھ ایک پیدل چلنے والوں کے لیے بنایا گیا داخلی دروازہ ہے جس تک آپ باغ میں بنی روش سے گزر کر پہنچ سکتے ہیں اور جس کی ڈیورھی کی حفاظت ایک بڑے سرمئی رنگ کے پتھر سے کی گئی ہے جو سفید دیواروں کے بیچ نمایاں نظر آتا ہے۔

اندرونی حصہ

یہ سماجی حصہ ایک بڑی جگہ ہے جس میں کھانے کا کمرا، باورچی خانہ اور رہنے کا کمرا شامل ہیں۔ اِس کا ماحول ٹیرس میں کھلتے اِس شیشے کے دروازے نے دوبالا کر دیا ہے جو روشنی اندر لاتا ہے اور باہر کے منظر سے لطف اندوز بھی کرواتا ہے۔

ایک لمبا بر آمدہ

باغ میں کی جانے والی تفریح اور بہت سے مہمانوں کے لیے لمبے بر آمدے بہترین رہتے ہیں۔ یہاں اتنی زیادہ جگہ ہے کہ ایک بڑی کھانے کی میز رکھی جا سکتی ہے، جس کے گرد بیٹھ کر سب گھر والے باربی کیو کا مزہ لے سکتے ہیں۔ آخری کونے پر بنا چولہا اِس ساری جگہ کو مزید فعال بنا دیتا ہے۔

دوسری منزل

دوسری منزل پر ایک لمبی راہدری مختلف کمروں میں جانے کے لیے راستہ بناتی ہے اور بڑی بڑی کھڑکیاں روشنی اندر لاتی ہیں۔ چھت پر موجود لکڑی کے تختوں والے روشن دان خوش نما معلوم ہوتے ہیں اور اِس ساری جگہ کو پر سکون بناتے ہیں۔

ارد گرد کا منظر

باہر کا منظر سبز اور کشادہ ہے اور اِس بات کا یہ دوسری منزل پر بنی کھڑکی پورا فائدہ اُٹھاتی نظر آتی ہے۔

بالکونی

سامنے والے حصے میں گیراج کے اوپر بنی ایک بڑی سی بالکونی آپ کو ماحول کا مزہ لینے اور دوستوں کو بلا کر ہلا گلا کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ 

یہاں سرمئی رنگ کے قدرتی پتھر نمایاں ہیں جو باقی گھر کی سفید دیواروں سے مختلف نظر آتے ہیں۔

ایک خوبصورتی سے ڈیزائن کردہ گھر

ہم اِس تصویر کے ساتھ الوداع کہتے ہیں: پتھر کی دیواریں اور بالکونی پر موجود آتش دان متاثرکن ہیں تو مرکزی داخلے تک لے جاتا باغ میں بنا راستہ بھی کچھ کم نہیں۔ ایک اچھا ڈیزائن جس کی ہر باریک خوبی اور عنصر دوسرے کے ساتھ خوبصورتی سے جڑا ہے۔ 

یہاں دیکھئے: ایک دیہی اور جدید اندازِ کا مختلف حصوں والا گھر۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事