ایک پر آسائش گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Haus Woltersdorf, Müllers Büro Müllers Büro クラシカルな 家
Loading admin actions …

جب فن تعمیر اور انٹیریر ڈیزائن کی بات ہو تو آپ کے خیال میں کیا چیز سب سے زیادہ دِل موہ لیتی ہے؟ ایک سے زیادہ منزلیں، ایک بڑا سوئمنگ پول، ایک شاندار دیوار پوش یا باورچی خانے کے جدید اوزار؟ 

چاہے آپ جس اندازِ کے بھی دلدادہ ہوں، ہمیں یقین ہے کے آج کی ہومی فائ 360° کی دریافت آپ پر ( کم سے کم ) ایک مثبت اثر ڈالے گی۔ کیوں کہ یہ ان تعمیراتی شاہکاروں میں سے ایک ہے جن کا بیرونی حصہ مہذب مگر دلکش نظر آتا ہے جبکہ اندرونی حصہ اور پیچھے کا حصہ الگ کہانیاں پیش کرتے ہیں۔ جی ، قدم قدم پر حیران کر دینے والا ڈیزائن!

مگر پہلے سامنے کا حصہ…

سادہ وضع

باہر سے دیکھنے میں یہ گھر آرام دہ اور پیارا نظر آتا ہے، مگر آپ کسی کو بھی اِس کی صورت پر حیران ہونے پر قصوروار نہیں ٹھہرا سکتے۔ ہلکے قدرتی رنگوں کی آمیزش، گہرے رنگ کے لکڑی کے دروازے، لکڑی سے بنی باغ کی باڑ اور ایک دلکش باغ کے ساتھ یہ گھر ایک نرالے دیہی گھر کی یاد تازہ کر دیتا ہے۔

کیا آپ اِس بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ اب یہ اپنے ذہن میں رکھیے گا…

ایک مزید متاثر کن پیچھے کا حصہ

کیا کسی نے اِس گھر کو چھوٹا کہا؟ ہمیں پیارے اور نرالے جیسے تمام الفاظ کو پر شکوہ اور شاندار میں تبدیل کرنے کے لیے صرف اِس کا پیچھے کا حصہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔

چونکہ یہ عمارت ایک ڈھلوان پر بنائی گئی تھی، یہ وہ جگہ ہے جہاں اِس گھر کا حقیقی حجم ظاہر ہوتا ہے۔ جہاں یہ بڑی بڑی کھڑکیاں ہمیں گھر کے اندر کے حصے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر رہی ہیں وہیں تازگی کے بے پناہ احساسات لیے یہ باغ ہم سے یہاں رکنے اور بیرونی حصے کے بارے میں مزید دریافت کرنے کی درخواست کر رہا ہے۔ 

تو چلیے یہ دونوں کام کرتے ہیں!

پر شکوہ رہنے کا کمرہ

اِس جگہ سے ہم نہ صرف اعلی اندرونی حصے کا جائزہ لے سکتے ہیں بلکہ ان دیدہ زیب کھڑکیوں سے نظر آتے باغ کی ایک جھلک سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

اونچی چھتیں اِس رہنے کی جگہ کو شاہانہ ماحول عطا کرتی ہیں جس کو توازن دینے کے لیے فرنیچر اور آرائشی سامان میں گھریلو اور حَسِین عناصر کی آمیزش شامل کی گئی ہے۔

اور جب توازن کی بات ہو ہی رہی ہے تو دیکھئے کے کس طرح چھت سے لٹکتی جدید اندازِ کی روشنیاں روائتی سامان جیسا کہ لکڑی کی میز اور آتشدان سے میل کھا رہی ہیں۔

خواب گاہ

بیڈروم جیسی نجی جگہ کے لیے ہمارے معماروں نے ایک چھوٹی جگہ کا انتخاب کیا۔ جو کے سمجھداری کی بات ہے کیوں کہ اِس طرح گھر میں رہنے والوں کے ملنے ملنے کے لیے گھر کا بہت سا حصہ باقی بچ جاتا ہے۔

اِس بیڈروم کا اندازِ بالکل رہنے کے کمرے جیسا ہی ہے۔ دیہی حُسْن، ایک مزید شاداب اور آرام دہ وضع کے ساتھ۔ مثال کے طور پر یہاں موجود خوبصورت پردے دیکھئے جب کے رہنے کے کمرے میں کوئی پردے موجود نہیں

باتھ روم

اور باتھ روم تک آپ کو حیران کرنے سے نہیں چوکتا، یہ اِس گھر کا تقریباً سب سے دیہی حصہ ہے. نہ صرف دروازے، بلکہ کاؤنٹر اور الماریاں بھی لکڑی کی بنی ہوئی ہیں۔

اِس کو روشن رکھنے کے لیے چھت اور دیواروں کو سفید رکھا گیا ہے جو کھڑکی سے آتی قدرتی روشنی کو نمایاں کرتی ہیں۔ اور پھر دیکھئے، یہاں بھی کوئی پردے نہیں ہیں۔ اگر آپ کے پاس اتنا بہترین باغ کا منظر ہو تو آپ اِس سے زیادہ سے زیادہ لطف کیوں نہیں لینا چاہیں گے؟

ایک اِس سے بھی زیادہ مسحور کن گھر یہاں دیکھئے : ایک جدید ایک منزلہ گھر۔

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事