ایک بہترین گھر ہماری تمام ضروریات پوری کرتا ہے. جیسا کے اچھی وضع، فرحت انگیز خوابگاہ، آرام دہ غسل خانہ اور باآسائش باورچی خانہ۔ ذرائع نقل و حامل ہماری روز مرہ کی زندگی کا جزو ہیں اور ہمارے گھر میں ٹھکانا کرنے کے لیے ایک اچھی جگہ کا مطالبہ کرتے ہیں . اگر آپ کے پاس گاڑی یا موٹر سائیکل ہے تو آپ کے پاس ایک گیراج ھونا لازمی ہے۔
سچ تو یہ ہے کے گیراج ہمارے گھر کا سب سے زیادہ نظر اندازِ کیا گیا حصہ ہوتا ہے، جس کا ہم خیال نہیں رکھتے اور اپنی گاڑیوں کو بس ایک چھت کے نیچے اور چار دیواروں کے درمیان چھوڑ دیتے ہیں۔ ہم آپ کو کچھ سادہ مگر خاص تجاویز دیں گے جن کی مدد سے آپ گیراج کو اپنے گھر کا ایک بڑا اور کارآمد حصہ بنا سکتے ہیں۔
اگر آپ کے گھر میں ایک گیراج بنا ہی ہوا ہے تو کیوں نہ اِس کا فائدہ اٹھایا جائے اور اسے ایک حَسِین بالکونی اور باغ میں تبدیل کر دیا جائے؟ آپ کو ایک نیا باغ بنانے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف رنگ برنگے پھولوں والے پودوں کے ساتھ نفیس سے گملے رکھ کر آپ اپنے گیراج کو قدرتی مناظر سے مالا مال کر سکتے ہیں۔
یہ ڈیزائن گیراج سے جڑی جگہ میں ذرا سی تبدیلی مانگتا ہے جس کو آپ ایک چھوٹے سے کھلے کچن میں بَدَل سکتے ہیں۔ اگر آپ کے گیراج کے پاس تھوڑی سے جگہ خالی ہے تو یہ ڈیزائن آپ کے لیے بہترین ہے۔
اپنی پسند کا ڈیزائن حاصل کرنے کے لیے آپ ڈیزائنر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اِس گھر کا گیراج ایک فالتو کمرے کی صورت میں بنا ہوا ہے۔ اِس کو ایک سادہ لوہے کے دروازے سے مکمل کیا گیا ہے جو نہ صرف اِس کی حفاظت کرتا ہے بلکہ اِس کی خوبصورتی بھی بڑھاتا ہے۔
اگر آپ نے گھر تعمیر کرتے وقت گیراج کے بارے میں نہیں سوچا تھا تو آسانی سے ایک کھلی جگہ پر سیمنٹ کا استعمال کریں اور ایک عارضی گیراج بنائیں۔ یہ بنانے میں آساَن ہے اور سستا بھی۔
آپ کے گھر کی خوبصورتی ہی نہیں فعالیت بھی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ ڈھلوان گھر کی بیسمنٹ اور اور باہر کی سڑک کے درمیان اونچائ کے فرق کا حَل پیش کرتی ہے۔ اِس فرق کو ایک کارآمد ڈھلوان کے ذریعے مٹایئے جو اصل مقصد پورا کرنے کے ساتھ ساتھ اِس کی صورت بھی نکھارے گی۔
آپ اپنے گیراج میں ایک باورچی خانہ شامل کر سکتے ہیں، خاص طور پر تب جب آپ کا گھر ایک منزلہ ہو۔ اپنے برامدے کو ایک کچن میں تبدیل کریں اور نکاسی کا انتظام بھی کریں۔
منظم باورچی خانوں کے لیے 12 تجاویز یہاں دیکھیں۔
اِس گھر کا سامنے کا حصہ بےقاعدہ لکیروں اور سانچوں سے بنا ایک منفرد ڈیزائن ہے۔ یہ لکیریں آپس میں جڑ کر گیراج کی چھت ایسے بناتی ہیں کے گیراج واضح طور پر گھر کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔
تھوڑی سی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ آپ گیراج کے اندر گھر کا دفتر شامل کر سکتے ہیں۔ گھر کے دفتر قلیل جگہ لیتے ہیں اور یہ جگہ بالکل درست رہے گی۔
کیا آپ کے پاس گیراج بنانے کے لیے کوئی مخصوص جگہ نہیں ہے؟ تو بس ایک پرکشش لکڑی کی چھت پر تھوڑا خرچہ کریں جو نہایت ہی طرح دار نظر آتی ہے۔
اپنے بےلطف گیراج کو ایک فنی مرکز میں تبدیل کریں جہاں آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کی نشو نما کے لیے بھی جگہ ہو اور آپ کی گاڑی بھی محفوظ رہ سکے۔
اپنے گیراج کا ہر طرح سے فائدہ اٹھانے کے لیے اِس کی چھت کو بھی استعمال میں لائیں . باغ اگائیں، شمسی لوحیں لگائیں یا کچھ بھی ایسا جو آپ اپنے گھر میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
قدرتی انداز میں بنے گھروں کے لیے پتھر کا گیراج بہترین ہے . آپ نفیس وزہ کے لیے چونے کا پتھر اور آرام دہ ماحول کے لیے سمندر کے قریب پائے جانے والے پتھر استعمال کر سکتے ہیں۔ آخر میں ستاروں جیسی LED's لگائیں جو پتھروں کی سطح سے منعکس ہوں گی۔
اپنے جدید گھر کو ایک نئے اندازِ کے گیراج کے ذریعے مزید جدید بنائیں۔ یہ کھلے دروازوں والی ایک سادہ مگر باوقار جگہ ہے جو آپ کی گاڑی اور گھر کی سورج سے حفاظت کرتی ہے اور ضرورت کے مطابق روشنی اندر آنے دیتی ہے۔
گیراج بنانے کا ایک اور آسَان طریقہ اپنے گھر کی چھت پر سادہ لکڑی یا لوہے کی ریلنگ لگانا ہے جو دھوپ سے بھری دوپہروں میں سایہ فراہم کرے گی۔
اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ گاڑیاں ہیں تو اپنے گھر کے سامنے کی جگہ بھر نہ دیں۔ یہاں ایک سے زیادہ گاڑیاں رکھنے کے لیے گیراج کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو گھر کو خوبصورت بھی بنا رہا ہے۔
گیراج کے علاوہ گھر کے باقی بیرونی حصے کو بھی دلکش بنانے کے لیے دیکھیے: گھروں کی بیرونی نشست گاہیں۔