ان آسان طریقوں پر عمل کر کے اپنے گھر کو خوبصورت اور جاذب نظر بنایۓ!

Resham Ejaz Resham Ejaz
Residência Canário, Mauricio Arruda Design Mauricio Arruda Design オリジナルスタイルの 寝室
Loading admin actions …

کیا آپ سادہ اور آسَان طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے گھر کو پر کشش بنانا چاہتے ہیں؟ کیا آپ اپنے فارغ وقت کو کارآمد بنانے کے لیے کوئی مشغلہ اَپْنانا چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی آپ کے گھر اور اِس کی سجاوٹ کو سراہے بغیر نہ رہ سکے؟ اگر ان سوالوں کا جواب ہاں میں  ہے تو آپ درست جگہ آئے ہیں۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ تھوڑی سی محنت کے ساتھ اپنے گھر کو سب کی ستائیش کا مرکز بنا سکتے ہیں۔ آپ کو ضرورت ہے تو بس کچھ وقت اور ہماری مدد کی۔

​بیڈ روم کی سجاوٹ

اپنے بیڈ روم کو منفرد بنانے کے لیے آپ اپنے بستر کے ہیڈ بورڈ پر اپنی تخلیقی صلاحیتیں آزما سکتے ہیں۔ رنگ برنگے تکیوں کا استعمال بھی مددگار ثابت ہو گا۔

​وال پیپر

اپنے کمرے کی ایک دیوار کو اپنی پسند کے وال پیپر سے سجائیں اور اپنے ذوق کی  نمائش کریں۔

دیواروں پر لگائے جانے والے سٹیکرز

وال سٹیکرز سادہ دیواروں کو سجانے کا ایک آسان اور سستا نسخہ ہے۔ اپنے گھر کی دیواروں کو نت نئے ڈیزائن کے وال سٹیکرز سے مزین کر کے آپ ان کی خوبصورتی میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

پیشہ ور سے رابطہ کریں

​گملے اور پودے

سبزہ آنکھوں کو ٹھنڈک اور روح کو سکون پہنچاتا ہے۔ اپنے گھر کی بالکونی کو سبز پودوں سے سجا کر اسے تازگی کا خوشگوار احساس عطا کر سکتے ہیں-

مزید تصویریں یہاں دہکھیں

آئینہ ایک فریم کے ساتھ

shelfbar floating shelves - alcove shelfbar ストレージルーム 収納

گھر کی سادہ دیوار میں ایک خوبصورت فریم والا آئینہ آویزاں کر کے اسے پرکشش بنایا جا سکتا ہے۔ فریم کا رنگ کمرے کی کلر اسکیم کی مناسبت سے چننا مت بھولیں۔

​بالکونی کی سجاوٹ

Diseño de proyectos y espacios, Eurekaa Eurekaa モダンデザインの テラス

اپنی بالکونی کو پودوں سے سجانے کے علاوہ آپ پرانی چیزوں کو کارآمد بنا کر بھی اسے خوبصورت بنا سکتے ہیں- ایک میز جیسا کے پُرانے ٹائر کو کچھ محنت کے بعد آپ ایک میز میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

​گل دان

homify ラスティックデザインの ダイニング

پھول کسی بھی جگہ کی خوبصورتی میں دس گنا اضافہ کرنے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں- گھر کی سجاوٹ کے دوران تازہ پھولوں کا استعمال مت بھولیں-

خود ایک شیلف تخلیق کریں

Paperpop, PAPERPOP PAPERPOP ストレージルーム 紙 収納

پُرانے گتے کے ڈبوں کو ایک ساتھ جوڑ کر آپ ایک نیا شیلف بنا سکتے ہیں- یہ نا صرف آپ کو آپ کا سامان منظم رکھنے میں مدد دے گا بلکہ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کی گواہی بھی دے گا-

​پینٹ اور ان ڈور پودے

homify モダンデザインの リビング

گھر کی دیواروں پر ان کی جگہ کی مناسبت سے مختلف رنگ روغن کر کے آپ اپنے گھر کے مختلف حصوں کو مختلف وضع دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان ڈور پودوں کا استعمال بھی آپ کے گھر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دے گا۔

​سامان منظم کرنا

اپنی روز مرہ استعمال کی اشیاء کو منظم رکھنے کے لیے ایک دیوار میں مختلف ریکس لگائیں اور اپنی اشیاء کو ہر جگہ پھیلنے سے بچائیں۔

​پُرانے سامان کو کارآمد بنانا

اپنا فالتو سامان کو استعمال میں لائیں۔ جیسا کے پُرانے کارڈز پر مختلف رنگوں کا پینٹ کر کے آپ ان سے دیوار یا شیلف سجا سکتے ہیں۔

​داخلی دروازہ

گھر کے داخلی دروازے سے سامنے کی جگہ کو خصوصی توجہ سے سجانا ضروری ہے- دروازے کے سامنے ایک سادہ مگر اچھی چٹائ بچھا کر اور خوبصورت پینٹ کی مدد سے آپ یہ کام سرانجام دے سکتے ہیں۔

​پینٹ

آپ باتھ روم کی بیزارکن دیواروں کو ایک منفرد پینٹینگ کی مدد سے دلچسپ بنا سکتے ہیں۔

​وال آرْٹ

کیا آپ لٹریچر کے کچھ اقتسابات کے دلدادہ ہیں؟ کیوں نہ اپنے گھر کی دیواروں کو ان ہی بے مثالی کلمات سے سجایا جائے؟

گھر سجانے کے مزید طریقوں کے لئے یہاں کلک کریں

住宅建設や家のリフォームをお考えですか?
ぜひご連絡下さい!

注目の特集記事